گلگت بلتستان
نیٹکو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، مینیجنگ ڈائیریکٹر
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) نیٹکو ایک قومی ادارہ ہے عوام کے تعاون کے بغیر ہم ترقی نہ کرسکے گے۔ عوام ہنزہ نگر کے لئے ہم بہتر ٹرانسپورٹ کے سہولیتں مہیا کرنے کی کوشش کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈی نیٹکو سید اللہ یوسف زائی نے ہنزہ نگر اسٹیشن پر نئے بس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انھوں نے مزید کہا کہ حال ہی میں جو بسیں عوام کی سہولت کے لئے لگائے گئے ہیں انہیں جدید طرز پر تیار کر لیا گیا ہے ۔ بس جہاں بھی ہوگا اور بس میں سفر کرنے والے مسافر کی معلومات بھی اپ ڈیٹ ہوگا۔
ایم ڈی NATCO نے کہا کہ مسافروں کی قیام اور انتظار گاہ کے لئے ہنزہ نگر اسٹیشن کو مرمت کیا گیا ہے مسافر آکر ارام کے ساتھ نیٹکو اسٹیشن میں انتظار کرینگے۔انھوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ادارہ نہیں چل سکے گا اس لئے چاہیے کہ اس قومی ادارے کے ساتھ عوام تعاون کرے تاکہ منافعہ بخش ادارہ بنے۔انھوں نے ہنزہ نگر کے طالب علموں کے لئے بھی سیٹوں میں اضافہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ عاصم کمال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ایم ڈی کی محنت کی وجہ سے عوام ہنزہ نگر کے لئے نئی بس فراہم کیا اور ہمیں توقع ہے کہ عوام ہنزہ نگر اس کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔نیٹکو کہ کارکردگی نہایت ہی تسلی بخش ہے اور اس کی ٹرانسپورٹ سروس سے عوام خوش ہے اس کی مزید ترقی میں عوام ہرممکن ساتھ دینگے۔عوام ہنزہ نگر کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے لال حسین سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ نگر اور منیجر بلتت فورٹ شیر باز خان نے کہا کہ اس سے قبل بھی عوام ہنزہ نگر نے اس قومی ادارے کے ساتھ تعاون کیا ہے اور انشااللہ آئندہ بھی نیٹکو کے ساتھ بھر پور تعاون کرینگے۔ عوام ہنزہ نگر کے کی جانب سے ایم ڈی نیٹکو یوسفر زائی اور منیجر اسٹیشن نیٹکو ہنزہ نگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہنزہ نگر کے عوام کے لئے نئی بس فراہم کی ان کی اس کاوشوں کو اہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہے۔اور توقع کرتے ہے کہ دیگر عوامی مسائل بھی ہے ان کو حل کرینگے۔ایم ڈی نیٹکو اور اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے نئی بس کا افتتاح فیتہ کاٹ کر کیا۔