گلگت بلتستان

مرکزی ہنزہ میں بارش نے تباہی مچا دی، برین کوہل تباہ ہو گیا

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ ) سنٹرل ہنزہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی۔ سنٹرل ہنزہ کے مرکزی کوہل برین لینڈ سلائڈنگ اور بارش کا پانی گرنے کی وجہ سے تباہ ہوگیا ہے۔ جس سے نہ صرف پینے کا پانی فراہمی بند ہوگئی ہے بلکہ سیرابی پانی بھی نہ ملنے کہ وجہ سے ہزاروں ایکڑ زمین اور لاکھوں پھلدار و غیر پھلدا درختان کے سوکھنے کا شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ نیز ہزاورں ٹن گھاس سوکھنے سے سینکڑوں مال مویشیوں کی ہلاکت کا اندیشہ ہے۔ علاوہ ازین سنٹرل ہنزہ کا اکلوتا گریٹر واٹر اسکیم جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے کا پائپ ناقص فٹنگ اور زمین میں نہ دفن کرنے کی وجہ سے کئی ایک جگہوں میں الگ ہوکر گرگیا ہے ۔

مقامی لوگوں نے نے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان و اسپیکر گلگت بلتستان سے اپیل کیا ہے کہ مزکورہ بالا نقصانات کے ازالہ کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں اور نلکے کے پراجیکٹ کے ناقص کام کا فوری نوٹس لے کر آئند کے لئے اس اہم منصوبے کو نقصان سے بچانے کے لئے اقدامات کریں۔ نیز ماہ مئی میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کے دورہ ہنزہ کے موقع پر عمائدین کیساتھ کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ناقص کام پر سختی سے ایکشن لے اور پراجیکٹ کی فوری تکمیل کو یقینی بنائیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button