ساؤتھ ایشاء پارٹنر شب پاکستان کے زیر اہتمام پشاور میں صحافیوں کا تین روزہ ورکشاب اختتام پزیر
پشاور ( ساجدحسین اینڈ جہانزیب ) ساؤتھ ایشاء پارٹنر شب کے زیر اہتمام صحافیوں کے لئے منعقدہ تین روزہ ٹریئنگ ورکشاپ پشاور میں اختتام پزیراس ٹرئینگ میں خیبر پختوانخواہ کے چار ضلعوں چترال،بنوں،دیر اور چارسدہ سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو مدعوکیا گیا۔ساوتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان صوبہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں آواز جوابداہی پروگرام کے نام سے ایک ملک گیر پراجیکٹ شروع کر دی ہے جس کا مقصد گاؤں کے ساتھ پر ویلج فورم تشکیل دے کر جسے بعد یوسی ،تحصیل اور ضلع کے سطح تک فورم کا قیام عمل میں الیکشن میں خواتیں کی زیادہ سے زیادہ شراکتی داری سمیت مقامی سطح کے تنازعات کے حل اور سماجی خدمات خصوصاً تعلیم اور صحت کے شعبے میں بہتری لا نا ہے اس سلسلے میں سیپ مذکورہ مقاصد کی حصول کے لئے صحافیوں کو ٹرینیگ کے ساتھ ساتھ سیپ جرنلسٹ نیٹ ورک کے نام سے ملک بھر کے صحافیوں کو ایک پلیٹ فارمہیا کر نے کی بھی کوشش کررہی ہے.
اس ورکشاپ کے پہلے سیشن میں ساؤتھ ایشاء پارٹنر شپ پاکستان ریجنل پروگرام مینجر سکندر زمان نے کہا ہے کہ سیپ نظر اندازشدہ طبقے کی محرومیوں کا اذالہ کر نے اورخواتین میں ان کے حقوق کیلئے بیداری پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے حالیہ الیکشن میں زیادہ تر خواتین ووٹ جیسے بنیادی حق کو استعمال کر نے سے محروم ہوئے ہیں انہوں نے حالیہ انتخابات میں صوبہ خیبر پختوں خوا کے ایک ضلعے(دیر) کی مثال دیتے ہو ئے کہا اسلام اور پاکستان کے ائیں میں خواتیں کو برابرکے حقوق اور ووٹ دینے کا حق دینے کے باوجود وہاں کے بااثر شخصیات خواتیں کو ووٹ کاسٹ کر نے سے زبردستی روکے روکھا اور خواتین ووٹر کی ٹر ن اوٹ نہ ہرہو نے کے برابر رہاجو کہ ایک تشویش ناک بات ہے انہو ں صحافیوں سے زور دیتے ہو ئے کہا میڈیا کا فرض بنتا ہے کہ وہ معاشرے نا انصافیوں اور برائیوں کو ختم کر نے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں ورکشاپ کے دوسرے روز معروف صحافی شمیم شاہد صحافیوں کے استعداد کار بڑھانے اور صحافیوں کے مسائل ساتھ تکنیلی امور بارے تفصیلی ٹرےئنگ دی انہوں نے کہا حساس اشو کو رپوٹینگ کرتے وقت ہر چیز کا خیال کرنا چاہے جو کہ ایسا نہ ہو کہ بد امنی کا راستہ اختیار کرلے۔اس ورکشاپ میں ساوتھ ایشاء پارٹر شپ کے ریجنل پروگرام کوارڈنیٹر زینب خان اور نصر ت ارا انسانی حقو ق ،امن سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں صحت اور تعلیم کے شعبے کے مسائل کے حل اور بہتری کے لئے مصدقہ اعدادشمار کے زریعے شرکاء کو تر بیت دی اور ساتھ ہی میڈیاکے زریعے عوام میں اگاہی پھیلانے کے ضرورت پر زور دیا گیا ۔ساوتھ ایشاء پاکستان کے نیشنل میڈیا کوارڈنیٹر فرزانہ اس ورکشاپ میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر لاہو ر سے ائی ہوئی تھی ۔آخر میں شرکاء سیپ پاکستان کے کاوشوں کو سراہا ۔