گلگت بلتستان

معدنیات پر سے دفعہ ١٤٤ کا خاتمہ، ناصر آباد ہنزہ کے عوام کی میر غضنفر کو خراج تحسین

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ناصر آباد شناکی کے عوام کی میرغضنفر علی خان کو خراج تحسین جنہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے روز گار کے زریعے کو بند کرنے کی ناکام کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ عوام ناصر آباد نے مزید کہا کہ قدرتی معدنیات ناصر آباد کے غریب عوام کے لئے روز گار کا زریعہ پیدا ہوا تھا ۔مگر سازشی عناصر نے مقامی انتظامیہ کے زرئعے دفعہ 144لگوا کر اس کو بند کرایا تھا۔ مگرسابق چیف ایگر یکٹو ورہنما پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان ا ور صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ جاوید اقبال نے عوام ناصر آباد کے ساتھ کیا ہوا وعدے کو پورا کرتے ہوئے ناصر آباد کے عوام کا روز گار کے اوپر دفعہ144کے ذرئعے لگائے گئے قطغن کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرکے ناصر آباد شناکی کے عوام کا دل جیت لیا جس پر عوام شناکی نے میر غضنفر علی خان اور پاکستان مسلم ن ہنزہ کے عہدادارن وکارکنان کے انتہک کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button