گلگت بلتستان

قراقرم یونیورسٹی گرلز کیمپس بارے صدر مملکت کے اعلان کا ہنزہ نگر میں خیر مقدم

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) صدر پاکستان جناب ممنون حسین کا دورہ گلگت بلتستان خوش آئیند ہے۔ گلگت میں میڈیکل کالج اور وادی ہنزہ میں قراقرم یونیوورسٹی کا خواتین کے لئے خواتین کیمپس کے قیام کا اعلان پر عوام ہنزہ نگر کا زبردست خراج تحسین۔ پورے دن علاقے میں صدر مملکت کے بیان پر تبصرے کیے گئیے اور اسے متعلقه معاملات زیر بحث رہے.

صدر پاکستان جناب ممنون حسین کا دورہ گلگت بلتستان علاقے کے لئے نیک شگون ہے۔ مسلم لیگ حکومت کے قیام کے بعد صدر پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہے اور اہمیت کا حامل ہے۔ امید ہے کہ اس سے علاقے کی تعمیر و ترقی میں اضافہ ہوگا اور مسائل کے حل میں رکاوٹیں بہت حد تک دورہونگے۔ امید ہے کہ صدر پاکستان علاقے کی آئینی حیثیت کے تعین میں بھی اپنا اہم کردار ادا کریں گے۔ گلگت میں صدر پاکستان نے وقت کی اہم ضرورت کے پیش نظر ایک میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کیا ہے اور وادی ہنزہ میں خواتین کے لئے قراقرم یونیورسٹی کا ایک کیمپس قائم کرنے کا اعلان کرکے یقیناًعوام کا دل جیت لیا ہے۔ جو وقت کی اہم ضرورت تھی۔ جس پر ہنزہ نگر کے عوام انکا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ کیونکہ میڈیکل کے شعبہ میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات ملک کے کالجوں میں داخلہ نہ ملنے سے مایوس ہوتے ہیں اور اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ہیں۔ اسی طرح قراقرم یونیورسٹی میں آدھے سٹوڈنٹس ضلع ہنزہ نگر سے داخلہ لیتے ہیں اور گلگت میں حالات کی بار بار خرابی سے اور اخراجات سے مشکلات میں مبتلا ہوتے ہیں۔ لہذا کیمپس کا قیام صدر پاکستان کی جانب سے ان سینکڑوں سٹوڈنٹس کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ عوام ہنزہ نگر کی طرف سے جناب صدر ممنون حسین اور وائس چانسلر قراقرم یونیوورسٹی سے گزارش ہے کہ ان اعلانات پر فوری طور پر عملدرآمد کیا جائے جسکے لئے عوام منتظر رہیں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button