صحافی احسان اللہ قریشی کے المناک موت پر چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹ کا تعزیتی اجلاس، صحافی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی
چترال(نامہ نگار) دیر پائین اور چکدرہ پریس کلب کے فنانس سیکرٹری احسان اللہ قریشی جو گزشتہ روز ایک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ ان کی تعزیت کیلئے چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹ کے دفتر واقع شاہی مسجد روڈ ایک تعزیتی اجلاس بلایا گیا جس کی صدارت سید نزیر حسین نے کی۔ اجلاس میں یونین کے صدر گل حماد فاروقی نے مرحوم صحافی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس کی موت کو علاقے کیلئے نا قابل تلافی نقصان قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کے آنکھ ، کان اور زبان ہوتے ہیں اور دیر پائین ایک اچھے صحافی سے محروم ہوگئے۔ احسان اللہ قریشی جو نہایت نڈر بے باک اور محنتی صحافی تھے وہ اپنے علاقے کے مسائل کو میڈیا کے ذریعے اجاگر کیا کرتے تھے۔ اجلاس میں کمال عبد الجمیل، شمس الرحمان تاجک، فرید الحق اور یونین کے دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کرتے ہوئے مرحوم کے خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں مرحوم صحافی احسان اللہ قریشی مرحوم کی مغفرت کیلئے اجتماعی دعا مانگی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی جنت الفروس عطا رمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اجلاس میں ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مرحوم صحافی چونکہ ایک سڑک حادثے میں شہید ہوئے لہذاا ن کے لواحقین اور ورثاء کیلئے حکومت کوئی مالی مدد کا اعلان کرے۔
اجلاس کمال عبد الجمیل جو بلبل چترال مولانا عبد احمید مرحوم کے فرزند ہے ان کی اجتماعی دعا ء سے احتتام پذیر ہوئی۔اجلاس میں چترال یونین آف پروفیشنل جرنلسٹ کے صدر اور جملہ اراکین نے مرحوم صحافی کے المناک موت پر نہایت دکھ اور غم ک اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل حانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ مرحوم کے اہل حانہ کے ساتھ رابطہ کرکے ا ن کی ہر ممکن خدمت کیلئے بھر پور کوشش کریں گے۔