گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کے زیر صدارت اے کے آرایس پی کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کواڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

(اکرام نجمی ۔ہنزہ نگر) ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں AKRSP کے پروگرام(RHIA)کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ہنزہ کے ہیلتھ ،ایجوکیشن اور تمام لائین ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ LSOsکے چیرمین اور ممبران نے شرکت کی ۔

RHIAپروجیکٹ AKRSP کے نمائندوں نے پروگرام کے مقاصد اور کارکردگی پیش کی اورڈسٹرکٹ گورننمٹ کو UBRیونیورسل برتھ رجسٹریشن کے حوالے سے RHIAاور مقامی LSOsکی کارگردگی کو سہراتے ہوئے آئیندہ بھی تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایااور اس کو سلف سسٹین کرنے کے حوالے سے تجاویز پیش کیے۔

ٓAKRSP کے نمائندوں نے ADOLESCENTS FRIENDLY CENTERSجوکہ مختلف علاقوں میں نوبلوغ بچوں اور بچیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کررہے ہیں ان سنٹر ز میں مقامی حکومت کی شراکت داری کو موثر بنانے پر زور دیا ۔

مقامی LSOs کے منیجرز نے اپنے اپنے اداروں کی کارگردگی پیش کی جس کو ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر نے سہراتے ہوئے آئیندہ بجٹ میں اس طرح کے سافٹ پروگرواموں کیلئے گنجائش رکھنے کے بارے میں یقین دلایا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے پروگرامز حکومتی سطح پر ہونا چاہیے کمیونٹی اور سول سوسائٹی آرگنائزیشزکا اس طرح کے کاموں میں حکومت ساتھ ملکر کام کرنا قابل تحسین ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button