گلگت بلتستان
گلگت سٹی پارک کی مخدوش صورتحال
گلگت (شرافت علی میر) سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں گلگت کے لوگوں کی تفریح کے لیے گلگت شہر میں کروڈوں روپیے کی لاگت سے ایک پارک تعمیر ہونے والا گلگت سٹی پارک انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگیا ہے ۔اور جگہ جگہ پانی کھڑے ہے پانی کے اخراج کے لیے جو چینل بنایا تھا اس میں کچرا بھر گیا ہے جس کی وجہ سے جگہ جگہ پانی کھڑا ہے پارک میں بجلی کے لیے سولر پلانٹ لگایا گیا تھا جو اس وقت ناکارا ہوگیا ہے ۔
ٹوائلٹ کے دروازے غاغب ہیں اور پارک میں نئے تعمیرات کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس سے پارک کی خوبصورتی میں فرق ضرور آۓ گا۔ انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہ کے باعث اس وقت پارک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے.
پارک میں فٹ بال ، والی بال، کرکٹ باسکٹ بال کے لیے علحیدہ علحیدہ جگہ بنایا گیا ہے ۔تفریح کے لیے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت اس پہ توجہ دے کیونکہ یہ گلگت کا واحد پارک ہے جو لوگوں کو تفریح کا سہولت فراہم کرتاہے ۔