گلگت بلتستان
پانچ دنوں سے سوشل ایکشن سکول اساتذہ کا دھرنا جاری، ١٤ اساتذہ گرفتار ہونے کے بعد ضمانت پر رہا ہو چکے ہیں
گلگت( فرمان کریم) گزشتہ 5 دنوں سے سوشل ایکشن سکول کے اساتذہ کا احتجاج جارہی ہے۔ گزشتہ شام کواحتجاج کرنے والے 14 اساتذہ کے گرفتاری بھی ان کے دھرنے پر کوئی اثر نہ کر سکے۔ سوشل ایکشن پروگرام کے اساتذہ یونین کے صدر غلام اکبر کے مطابق گزشتہ شام وہ احتجاج سے اپنے 14 ساتھوں کے ساتھ گھر جارہے تھے کہ سٹہ پولیس کے اہلکاروں نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اور سٹی تھانے پہنچا دیا۔ جن کو رات 1 بجے شخصی ضمانت کر رہا کردیا گیا ہے سیپ اساتذہ کا دھرنا 5 روز سے جاری ہے آج بھی ان خواتین و مرد اساتذہ نے گھڑی باغ میں دھر نا دیا۔ ان احتجاج کرنے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ جب تک اُن کو مستقل نہیں کیا جاتا وہ احتجاج دھرنے ختم نہیں کرینگے۔ یہ ہماری آخری احتجاج ہو گا۔ یا اپنے جائز مطالبات حل کراکے گھر جائیں گے یاپھر ہماری لاشیں ہماری گھروں میں جاینگے۔