گلگت بلتستان

گلگت: مقامی سطح پر تیار ہونے والی شینا فلم "پھورو پھوری” کا افتتاح

گلگت( پریس ر یلیز) وزیر اطلاعات ونشریات، مشیر سیاحت ثقافت و امور نوجوانان سعدیہ دانش نے شینا فلم (پھورو پھوری) کا افتتاح کیا۔ چھ ماہ میں تیار ہونے والی فلم میں معاشرے میں ایجوکیشن کی اہمیت ، والدین کا بچوں سے بے جا لاڈ پیار سے جنم لینے والی معاشرتی برائیوں کی نشاندھی اور گلگت بلتستان میں ثقافت کی ترویج کے لئے کئے گئے اقدامات کی عکاسی کی ہے ۔
OLYMPUS DIGITAL CAMERA
اس موقع پر وزیر اطلاعات ونشریات، مشیر سیاحت ثقافت و امور نوجوانان سعدیہ دانش نے غذر آرٹس ایند کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان میں ثقافت کی ترویج کے لئے اقدامات کئے ہیں جس کی تازہ مشال سلک روٹ فسیٹوول ہے ہماری حکومت نے گلگت بلتستان میں ثقافت کے پروان چڑھانے کے لئے گراں قدر اقدامات کئے ہیں ۔اُنہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت اُن کے لئے مالی امداد کی جائے گی۔اور معاشرے میں برایؤں کے خاتمے اور امن امان کے حوالے سے فنکار اپنا کردار ادا کریں۔ اُنہوں نے غذر آرٹس ایند کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے کاوشوں کو سراہا اور امید کا اظہار کیا کہ آیندہ بھی وہ معیاری اور معاشرے سے برایؤں کے خاتمے کے لئے فلم سازی کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button