گلگت بلتستان

خپلو، اسسنٹ کمشنر نے ٹرانسپورٹکرائے میں کمی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

گانچھے(حبیب الرحمان)  ٹرانسپورٹ کرایہ میں کمی کرنے کے لئے ڈی ایس پی ٹاون عبد الرحیم کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی.

اسسٹنٹ کمشنر خپلو ندیم ناصر کی ٹرانسپورٹ مالکان اور مقامی نمائندوں سے ملاقات اور حالیہ پٹرول کی قیمتوں میں کمی پر کرایہ ٹرانسپورٹ میں کمی کے لئے ڈی ایس پی ٹاون عبد الرحیم کی قیادت میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو دو یوم میں ٹرانسپورٹ مالکان اور نمائندوں سے مشاورت کر کے نئے کرایہ شرح مقرر کرے گئی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کم از کم کرایہ 220روپے خپلو تا سکردو کے لئے مقرر کئے جانے کی توقع ہے جبکہ اس وقت 250روپے چل رہے ہیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام موٹر سائیکل ورکشاپس کو خپلو مین بازار سے باہر منتقل کئے جائیں گے محکمہ بلدیہ کے اہلکاروں نے موٹر ورکشاپ ،موٹر سائیکل ورکشاپز اور سٹیل ورکز کو خپلو مین بازار سے ہٹا کر سیاچن روڈ پر منتقل کے لئے نوٹس جاری کرنے کا اہتمام کر لیا دوسری طرف ٹریولر ایجنسیاں اور دوسری پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے ہیلی پیڈ کے مقام پر بس اور ویگن اڈہ قائم کیا گیا ہے بہت جلدویگن اڈہ وہاں منتقل کئے جانے کا امکان ہے ۔اجلاس میں ٹیکسی ڈائیور ایسوسی ایشن اور ٹریکٹر ایسوسی ایشن کی مالکان ونمائندگان موجود نہیں تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button