سیاست

شیر جہاں میر غیر متنازعہ اور سب کے لیے قابل قبول شخصیت ہے، جمعیت علماء اسلام

گلگت (پریس ریلیز) شیرجہان میر کا نگران وزیر اعلیٰ بننا پورے خطے کے لئے نیک شگون ہے۔ موصوف اپنے خداداد صلاحیتوں سے گلگت بلتستان میں گڈ گورننس کی بنیاد رکھیں گے اور شفاف الیکشن کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بطور ماہر اقتصادیات مختصر وقت میں گلگت بلتستان میں مثالی ترقیاتی کام کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار جمیعت علمائے اسلام گلگت کے سیکریٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ سراجی، جے۔یو۔آئی گلگت کے نائب امیر اور معروف کاروباری شخصیت حاجی محمد یوسف ، ایم۔ایس ۔ایف شکیوٹ یونٹ کے صدر قاری ظفر الحق ظفر نے گلگت بلتستان کے معروف شخصیت ، ماہر اقتصادیات اور قراقرم کو آپریٹیو بنک کے جنرل منیجر شیر جہان میر کو نگران وزیر اعلیٰ منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے انتخاب کو پورے گلگت بلتستان کے لئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا کہ شیر جہان میر غیر متنازعہ ، تمام مکاتب فکر کے لئے قابل قبول اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک ہیں۔ بینکنگ کے حوالے سے ان کی خدمات کا گلگت بلتستان کا بچہ بچہ معترف ہے۔ کو آپریٹیو کے جنرل منیجر کی حیثیت سے خطے کی معاشی ترقی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ان کا کردار مثالی ہے، ہزاروں گھرانوں کے چولھے ان کی بدولے جل رہے ہیں۔ انہوں نے اپنی قابلیت سے پورے گلگت بلتستان میں بنک کی شاخوں کا جال بچھادیا ہے اور چھوٹے درجے کے تاجروں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کر کے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے میں مدد فراہم کی۔ انہوں نے نو منتخب وزیر اعلیٰ سے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بینکنگ کے تجربے اور اقتصادی قابلیت کے بل بوتے پر گلگت بلتستان میں مثالی ترقی کی بنیاد رکھیں گے اور اپنے لئے کرپشن سے پاک ایماندار اور با کردار امیدوار کا انتخاب کریں گے تاکہ ان کی حکومت آنے والی حکومتوں کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button