گلگت بلتستان

کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکیداروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، ڈپٹی کمشنر گھانگچھے

گانچھے ( محمد علی عالم سینئررپورٹر) ڈپٹی کمشنر میر وقار احمد نے کہا کہ پیسے لے کر کام مکمل نہ کرنے والے ٹھیکداروں کے خلاف سخت کاروائی کر یں گے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کو ہرگز معاف نہیں کر یں گی۔ جیتنے بھی ٹھیکداروں نے ادائیگی لے کر کام ادھورا چھوڑا ہے ان کو بلیک لسٹ کرنے کے لئے انجینئرنگ کونسل پاکستان کو لیٹر لکھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار میر وقار احمد نے سیلنگ ٹو ہوشے ذیر تعمیر ٹرک ایبل روڈ کا دورہ کر کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عجیب صورت حال ہے کہ ٹھکیدار نے سائیڈ پر کام مکمل ہی نہیں کیا ہے اور محکمہ تعمیرات عامہ کی جانب سے متعلقہ ٹھیکدار کو ادائیگی کر دیا ہے ۔ جن ٹھیکداروں  نے سائیڈ پر کام کیا ہے وہ بھی انتہائی غیر معیاری ہے ۔کہیں کہیں پر روڈ کی سائیڈ والی دیوار ہی نہیں لگائی ہے ۔سیلنگ ٹو ہوشے ذیر تعمیرٹرک ایبل روڈ کے بارے ایس ڈی او مشہ بروم انجینئر محمد اشرف سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لیا۔

دوران معائنہ انجینئر محمد اشرف نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہوشے میں عمائدین سے ملاقات کیا اس دوران عمائدین نے ڈپٹی کمشنر کو کہا کہ ہمیں جون سے اب تک صرف ایک دفعہ گندم ملا ہے اور ہوشے مڈل سکول میں اساتذہ کی بھی شدید کمی ہی۔جس پر میر وقار احمد نے کہا گندم سمیت اساتذہ کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گانچھے نے بلے گون ہائیڈرل چینل کا دورہ کیا عمائدین مرضی گون  نے ڈپٹی کمشنر کو واٹر چینل میں  بکریوں کے گر کر مر جانے سے نقصانات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ برقیات سے مل کر سیفٹی کے انتظامات کریں گے اس کے علاوہ انہوں نے ایک قراداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ پاور ہاوس ہمارے علاقے میں ہونے کے باوجود ہمیں تھری فیس لائیں نہیں ہے جس وجہ سے ہمیں گندم کی پسائی کے لئے کئی کلومیڑ کا سفر کر کے تلس لے جانا پڑتا ہے ہائیڈل پاور ہاوس ہمارے گائوں میں ہونے کے باوجود ہمیں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے اس لئے ہمیں لوڈشیڈنگ اور تھری فیزلائین دی جائی۔ جس پر ڈپٹی کمشنرنے مرضی گوند کے مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کی گئی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button