سیاست

حیدر بگورو نے حلقہ ٣ گلگت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

گلگت(پ ر ) سابقہ سیکٹر انچارچ گلگت حلقہ تین اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان قیادت امیر حیدر بگورو نے متحدہ قومی مومنٹ کی ٹکٹ سے گلگت حلقہ نمبر تین سے آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کردیا ۔ الیکشن میں کامیاب ہوکر حلقے کے عوام کی احساس محرومی کو دور کردیا جائے گا سابقہ نمائندوں نے حلقہ تین کے عوام کو پتھر کی دور میں دھکیل دیا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ ان سابق کرپٹ سیاست دانوں سے چھٹکارا حاصل کریں اور عوام مخلص نمائندے کو آگے لائے تا کہ وہ عوام کی بھرپور ترجمانی کرسکیں۔ سابقہ سیاست دانوں نے سیاست کو میراث بنا رکھا ہے عوام پرانے سیاست دانوں کو اائندہ الیکشن میں مسترد کردیں گے اور عوام کی تقدیر کو بدلنے کے لئے نوجوان قیادت کو بھر پور حمایت کریں گے متحدہ قومی مومنٹ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لئے ہر محاز پر جنگ لڑرہی ہے اور آئندہ بھی لڑے گی گلگت بلتستان بلخصوص حلقہ تین کے عوام اب باشعور ہوچکے ہیں اب ان کو اپنے حقوق چھینے کا احساس پیدا ہوچکا ہے اب کی بار ان کے حقوق پر کوئی بھی کرپٹ سیاستدان ڈاکہ نہیں ڈال سکتا ہے۔ الطاف بھائی اور ان کی ٹیم گلگت بلتستان کے عوام سے بہت محبت کرتے ہیں اور وہ گلگت بلتستان کے عوام کو مکمل خودمختاری دینے کے بھر پور کوشش کررہے ہیں انشاء اللہ عوام کی تعاون سے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرکے عوام کی تقدیر بدل دینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button