سیاست

سینئیر صحافی شراف الدین فریاد کو وزیر اطلاعات بنایا جائے، شکیوٹ یوتھ مومنٹ کا مطالبہ

گلگت (پریس ریلیز) نئی نگران کابینہ سنیئر صحافی شرافت الدین فریاد کو وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا جائے۔ اس منصب کیلئے موصوف موزوں ترین شخصیت ہے۔ وہ نہ صرف غیر متنازعہ ، غیر سیاسی اور تمام مکاتب فکر کیلئے قابل قبول ہیں بلکہ تمام سیاسی و مذہبی وابستگیوں سے بالاتر ہے۔ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین شکیوٹ یوتھ موومنٹ کے سرپرست اعلیٰ مولانا رحمت اللہ سراجی ، مولانا مشتاق احمد الحسینی،چیئرمین یونین کونسل شکیوٹ رحمن شاہ ، ممبر یونین کونسل شکیوٹ حکیم خان ، سابق ممبر یونین کونسل شروٹ محمد ایوب اور MSF شکیوٹ کے صدرقاری ظفر الحق ظفر نے اپنی ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔ انھوں نے نگران وزیر اعلیٰ شیر جہان میر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگران کابینہ میں میرٹ کی بنیاد پر اچھی شہرت کے مالک ، باکردار اور غیر جانب دار افراد کو لیا جائے جن پر کوئی اُنگلی نہ اُٹھا سکے۔ اس ھوالے سے گلگت بلتستان کے سینئر صحافی اور سٹی پریس کلب کے جنرل سیکریٹری شرافت الدین فریاد وزارت اطلاعات کی منصب کیلئے نہایت ہی موزوں ہے ۔ وہ صحافیوں اورعوامی حلقوں میں مقبول شخصیت کے حامل ہیں انھوں نے آج تک سینئر صحافی اور ایک معیاری تعلیمی ادارے کے ایڈ مینسٹریٹر کی حیثیت سے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے، انھوں نے مزید کہا کہ شرافت الدین ایک غیر جانب دار باصلاحیت اور علم دوست شخصیت ہے انکی نگران کابینہ میں شمولیت عوام کا درینہ مطالبہ ہے۔ نگران وزیر بلاتاخیر اپنی کابینہ کا اعلان کرے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئے بے چینی کا خاتمہ ہوسکے ا ور عوامی مسائل اُنکی دہلیز پر حل ہوسکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button