ہنزہ نگر میں10میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے قائم مقام ایگزیکٹیو انجینئر شیر باز
ہنزہ نگر (اکرام نجمی) قائم مقام ایگزیکٹیو انجینئرضلع ہنزہ نگر شیر باز نے میڈیا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ہنزہ نگرکیلئے 15.3 میگاواٹ کی ضرورت ہے جبکہ سردیوں میں10میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ گرمیوں میں 8میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑتا ہے ضلع ہنزہ نگر میں ٹوٹل 13 پاورا سٹیشنز ہے جنکی پیداوری صلاحیت گرمیوں میں 7میگا واٹ اور سردیوں میں 5میگاواٹ ہے ۔
نئے منصوبوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حسن آباد2میگاواٹ ،چھلت 500کلو واٹ اور معیون 500کلو واٹ کے منصوبے ٹینڈر پروسیس میں ہے اور انشااللہ اس سیزن میں ان پر کام شروع ہوگا مسگر 2میگا واٹ سٹیج ون پر کام جاری ہے اور انشااللہ اکتوبر 2015تک بجلی کی پیداوار شروع کریگا جبکہ 1میگاواٹ ایکسٹینشن کے علاوہ سمائر 500کلو واٹ اور نگر 500کلو واٹ پر جون تک سول ورک مکمل کرنے کی کوشش ہے ۔
انھوں نے شمشال 200کلو واٹ کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ اس پروجیکٹ پر کام جاری ہے جو شمشال کے عوام کیلئے مختص ہے اور محکمہ برقیات کو شمشال کے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے شمشال کے عوام کی جانب سے ادارے کے ساتھ تعاون قابل تعریف ہے
ان پروجیکٹ کے علاوہ کئی میگا پروجیکٹ کے پرپوزل مختلف اداروں میں جمع کیا گیا ہے اورمحکمہ برقیات کی بھر پور کوشش ہے کہ ضلع ہنزہ نگر میں بجلی کی کمی کو ختم ہو اس سلسلے میں چیف سیکریٹری اور سیکریٹری پاور کی کوششیں قابل تعریف ہیں
قائم مقام ایگزیکٹیو انجینئر نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ بجلی کی قلت کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری برقی آلات کے استعمال سے اجتناب کریں تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہو ۔