چترال: نو منتحب ٹرانسپورٹ یونین کا تقریب حلف برداری
چترال(گل حماد فاروقی) ڈرائیور یونین کے نومنتحب نمائندوں کا حلف برداری کی تقریب ٹاؤن ہال چترال میں منعقد ہوئی اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عبد الغفار مہمان حصوصی تھے۔ ٹاؤن ہال میں ایک پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتحب صدر ممتاز علی جان نے اس امر کا عضم کیا کہ وہ مسافروں اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا کہ وفاقی حکومت لواری سرنگ کو 11 دنوں میں صرف دو یا تین دن کھلا رکھنے پر بضد ہے جو ناکافی ہے جس سے ایک طرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا تو دوسری طر ف ڈرائیور بھی گوناگوں مشکلات سے دوچار ہوں گے اور وہ کئی روز تک چترال، دیر اور پشاور کے ہوٹلوں میں لواری سرنگ کے کھلنے کا انتظار کرتے رہیں گے جو ہوٹل، کھانے اور دیگر اخراجات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ مجبوراً یہ خرچے مسافروں سے نکالنے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ عشریت سے لیکر زیارت اور چترال کا سڑک نہایت حراب ہے ور پی ٹی سی ایل والوں نے سڑک کی کھدائی کرکے ادھورا چھوڑا ہے جبکہ لواری ٹاپ کی سڑک نہایت حطرناک ہے جس پر اب تک تین حادثات پیش آئے اور قلیل عرصے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چترال کے اندر تمام پٹرول اور ڈیزل پمپوں کو ہفتہ چیک کیا جائے اور ماہرین سے ان پٹرول پمپوں کا معائنہ کیا جائے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ ان کا میٹر اور معیار صحیح ہے یا غلط۔
انہوں نے کہا کہ چترال بازار میں رش کم کرنے کیلئے تین چار جگہو ں پر کار پارک بنایا جائے اور تمام بس اڈوں میں پانی کا مناسب بندوبست کی جائے ساتھ ہی ان اڈوں کی صفائی کیلئے مستقل بنیادوں پر خاکروب بھرتی کیا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ چترال کے ہر گاڑی میں ایک طالب علم مفت سفر کرے گا۔ تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر رضیت با اللہ نے بھی اظہار حیال کیا۔ک
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان حصوصی عبدالغفار نے ٹراسپورٹ یونین پر زور دیا کہ وہ عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام ڈرائیوروں کو ہدایت کرے کہ مناسب کرایہ وصول کرے اور لوگوں کے ساتھ بھی خوش اخلاقی سے پیش آئے۔ قاری جمال عبدالناصر نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے کہا کہ لواری ٹنل کی بندش ہر گز عوام کو منظور نہیں اور سردی کے موسم میں اسے روزانہ کے بنیادوں پر کھلا رکھا جائے۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ڈرائیور یونین کے نو منتحب اراکین(کابینہ) نے ڈرائیوروں کو درپیش مسائل پر بات چیت کی انہوں نے کہا کہ جب لواری سرنگ (ٹنل) ہفتے میں صرف دو دن ٹریفک کیلئے کھول دیا جاتا ہے تو گاڑی والے مجبوراً چترال، دیر اور پشاور کے ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں جو ہوٹل کا کرایہ کھانا پینا ان پر بوجھ بنتا ہے اور مجبوراً وہ ان اضافی اخراجات کو مسافروں سے لینے پر مجبور ہوتا ہے تاہم ہماری کوشش ہوگی کہ مسافروں سے جائز کرایہ لیا جائے۔ حلف برداری کی تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اکرام، تاجر یونین کا صدر حبیب حسین مغل اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مہمان حصوصی نے نو منتحب کابینہ سے حلف لیکر ان کو مبارک باد دی۔