Uncategorized

شگر: عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ

shigar

شگر(عابد شگری) جشن عید میلاد البنی ؐ کی مناسبت سے ادبی بورڈ کے زیر اہتمام جامعہ امامیہ کے ہال میں ایک محفل مشاعرے کا اہتمام کیا گیا۔ محفل مشاعرہ کے میر محفل کمشنر بلتستان ملک افسر جان جبکہ صدر محفل پروفیسر حشمت کمال الہامی تھے۔

اس محفل میں ادبی بورڈ شگر اور بزم ادب سکردو کے شعراء کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل سے شعراء نے بلتی اور اردو میں حضور اقدس ؐ کے شان میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔

محفل مشاعرے میں سکردو سے آئے ہوئے مہمان شعراء سید امجد زیدی، میر اسلم حسین سحر، محمود فردوسی، عاشق حسین عاشق، محمد کاظم اثر ،ابراہیم جعفری، رضا بیگ گائل، پروفیسر الہامی جبکہ شگر کے شعراء فدا حسین فدا،امیر علی عاشق، فدا علی راہی، عنایت حیدر،محمد حسین آرزونے اپنے تازہ کلام پیش کئے۔

محفل سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر بلتستان ڈویژن ملک افسر جان نے کہا کہ نبی اکرم ؐکی ذات اور آپ کی اقوال پر عمل کرکے ہم دنیا اور آخرت دونوں سنوار سکتے ہیں۔ اگر تمام مسلمان اور انسان آپ ؐ کی زندگی کو مشعل راہ بنایے تو دنیا امن کا گہوارہ بن سکتا ہے۔آپ ؐ کی میلاد منانا تمام مسلمانوں کی خواہش اورآرزو ہیں۔ آپ تمام کائنات کیلئے رحمت للعالمین بن کے آیا اور آپ کی ثناخوانی ہم فقیروں اور ان کے در کے گدا کی بس کی بات نہیں ۔ اللہ نے خود نبی اکرم کی تعریف کیا ہے۔ہمیں حضور اکرم ؐ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنا چاہیں۔اس موقع پر کمشنر نے اُردو اور پنجابی میں حضورر ؐ کی اقدس میں اپنا کلام پیش کرکے ناظرین سے خوب داد حاصل کی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button