چترال

چترال ٹاون میں 15سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

chitral 1

چترال (بشیر حسین آزاد) سیاسی اور سماجی حلقوں نے چترال میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔صدر پاور کمیٹی خان حیات اللہ خان، صدر بار ایسوسی ایشن عالمزیب خان، حاجی محمد جلیل اورکوارڈینیٹر یوتھ قاضی فیصل سید نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال ٹاون میں گذشتہ ایک ہفتے سے روزانہ 15سے20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے اور کم وولٹیج کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔

پیپلز پارٹی اور اے این پی کی حکومت میں ایسے حالات کے اندر چترال بازار اور ٹاون کو مقامی بجلی گھر سے چھہ یا سات گھنٹے بجلی دی جاتی تھی۔ مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی کی حکومت میں عوامی مسائل اور بازار میں کاروباری طبقے کو درپیش مشکلات کو حل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

چترال بازار میں چار ہزار سے زیادہ کاروباری مراکز اور دکانیں ہیں۔ان کا انحصار بجلی پر ہے۔ سیاسی اور سماجی حلقوں نے عوامی نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ چترال ٹاون کے لئے 24گھنٹے بجلی کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button