گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کو مسترد کرتے ہیں،عوامی ورکرز پارٹی او پروگریسویوتھ فرنٹ
گلگت (پریس ریلیز ) عوامی ورکرز پارٹی اور پروگریسویوتھ فرنٹ گلگت بلتستان کے ایک مشترکہ میٹیگ کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ھے کہ گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کا قیام ترقی پسند اور قوم پرست جماعتوں کے پرامن کارکنوں کو کچلنے کاایک منصوبہ ہیں۔ فوجی عدالتوں کے قیام کو مسترد کرتے ہیں۔
جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست پاکستان پر امن تحریکوں کو کچلنے کے لیے جو پالیسیاں بنا رہی ہیں اس کا نتیجہ بھیانک ہو گا۔ آئین پاکستان سے باہر کے علاقوں پر پاکستان کے اسمبلی کا نافذ کردہ قانون اقوام متحدہ کے قوانین کے سراسر خلاف ورزی ہیں۔ گلگت بلتستان اور پاکستانی کشمیر میں فوجی عدالتوں کے قیام پر انسانی حقوق کی تنظیمیں اور یو این او نوٹس لیں۔ پہلے سے گلگت بلتستان کے عوام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں ۔گلگت بلتستان میں اظہارراے پر پہلے سے مکمل طور پر پاپندی ہیں اس سے پہلے بھی اے ٹی اے کو پرامن تحریکوں کو ختم کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بین اقوامی برادری گلگت بلتستان کے اندر انسانی حقوق کے خلاف ورزی پر نوٹس لیں۔
رہنماوں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد سرکار کے اشاروں پہ ناچتی ہے۔ کونسل کے ممبران کو اپنے حیثیت کاعلم ہوا ہوگا۔ فوجی عدالتوں کے قیام کی حمایت کرنے والے گلگت بلتستان کے غددار ہیں۔ اجلاس میں کامریڈ ظہور،کامریڈ نواب، کامریڈ ابدالی، کامریڈ واجد، کامریڈ واحد، کامریڈعلی شیر،کامریڈ احسان کریم ودیگر نے شرکت کیں۔