گلگت بلتستان

ڈویژنز، شگراورکھرمنگ ڈسٹرکٹ کے قیام کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی: وفاقی وزیر خزانہ

گلگت (پریس ریلیز): وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ عوام کو درپیش مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنے اور صوبے سے بے روز گاری کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر سلیم مانڈی والا سے ملاقات میں صوبے کو درپیش مالی مسائل سے آگاہ کیا ۔ وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ مرکزی حکومت گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور مالی مسائل کے حل کیلئے بھرپور تعاون کریگی۔ وفاقی وزیر خزانہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو یقین دلایا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سمیت گلگت بلتستان کی ترقی میں درپیش تمام مالی مسائل کو فوری حل کیا جائیگا۔ سیلاب سے متاثرہ ترقیاتی منصوبے کی تکمیل کیلئے بھی وفاقی حکومت مالی وسائل فراہم کریگی۔ وفاقی وزیر خزانہ سنیٹر سلیم مانڈی والا نے وزیر اعلیی کو یقین دلایا کہ نئے ڈویژنزز کے قیام اور ڈسٹرکٹ شگراور کھرمنگ کیلئے بھی وفاقی حکومت مالی وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائیگی۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر اور صوبائی وزیر خزانہ بھی شامل تھے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ کووزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button