بکرآباد چیک پوسٹ پر پشاور اور راولپنڈی سے آنے والے گاڑیوں کوزیادہ کرایہ وصولی پر جرمانہ
چترال(بشیر حسین آزاد) راولپنڈی اور پشاور سے آنے والے مسافر گاڑیوں کو مقررہ کرایہ سے زیادہ وصولی پر جرمانہ کیا گیا۔پولیس ہیڈکانسٹیبل محمد عجم لال نے ساتھوں سمیت بکر آباد چیک پوسٹ پر گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے زیادہ کرایہ وصولی کے بارے پوچھا تو روالپنڈی اور پشاور سے آنے والے اکثر فلائنگ کوچ اور کوسٹر گاڑیوں میں سوار مسافروں نے شکایت کی کہ ان سے زیادہ کرایہ لیا گیا جس پرپولیس کانسٹیبل نے موقع پر 6گاڑیوں میں سوار مسافروں کو ڈرائیور سے اضافی کرایہ لیکر واپس ادا کیے۔پشاور سے آنے والے4فلائنگ کوچ اور روالپنڈی سے آنے والے 2کوسٹروں کوپرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ3\\7PCAلگاگیا۔
تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے اڈوں میں،چارسدہ آڈہ،شندور فلائنگ کوچ الرحیم ہوٹل،ماروی ٹریول راولپنڈی ، دنین چترال اور قصہ خوانی اڈہ شامل ہے جو کہ زیر انتظام ظاہر شاہ،ممتاز ڈرائیور یونین اور حبیب الرحمن چلائے جاتے ہے۔