Uncategorized

سابق صدر حسین شگری نے بی ایس ایف کی مرکزی انتخاب کیلئے دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرا لیا

شگر(عابد شگری) طلباء اور عوام کی بے حد اصرارپر بلتستان سٹوڈینس فیڈریشن کے سابق صدر حسین شگری نے ایک بار پھر بی ایس ایف کو منظم کرنے اور نئی جہد دینے کا عزم کیساتھ پھر میدان میں آگئے انہوں نے بی ایس ایف کی مرکزی صدر کیلئے انتخاب کیلئے دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرلیا۔انہوں نے 2013میں بی ایس ایف کی الیکشن میں واضع کامیابی کے بعد بلتستان بچاؤ کرپشن مٹاؤ کا نعرہ بلند کیا تھا جسے طلباء اور عوام نے بے حد سراہا تھا۔انہوں نے بحیثیت صدر بی ایس ایف کے بلا رنگ و نسل اور تفریق کے بلتستان کے تمام طلباء کی مسائل کے حل کیلئے انتھک جدوجہد کی۔انہوں نے طلباء کی خدمت کو اپنا شعار بنایا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ طلباء کی جانب ایک بار پھر انہیں مرکزی قیادت سنبھالنے کیلئے بے حد اصرار کیا جارہاتھا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسین شگری کا کہنا تھا کہان کا مزید کہنا تھاکہ تعلیم اور طلباء سے لگاؤ انہیں بی ایس ایف کی پلیٹ فارم پر لاکھڑا کیا ہوا ہے۔کراچی سمیت پاکستان بھر میں بلتستان بھر سے تعلیم کیلئے آنے والے طلباء کو لامحدود مسائل کا سامنا ہے جبکہ تعلیمی اداروں میں کرپشن کی وجہ سے طلباء کا مستقبل اور ان اداروں کی مستقبل داؤ پر لگی ہوئی ہے انتخابات جیت کر طلابء کی مسائل کو حل کرنے اورتعلیمی ادارون میں جاری کرپشن کی خاتمے کیلئے سخت جدوجہد کرینگے۔ کہ انہیں سکردو ،کھرمنگ،خپلو، روندواور شگر سے تعلق رکھنے والے تمام طلباء کی حمایت حاصل ہے۔ اور انشاء اللہ بھاری اکثریت سے انتخاب جیت جانے کی امید ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button