سیاست

انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد سے علاقی محرومیوں کو عالمی سطح پر اجاگرکرنے کا موقع ملےگا، ایڈوکیٹ احسان علی

Ehsan Advocateگلگت (پریس ریلیز) قراقرم نیشنل مومنٹ کے مرکزی رہنماؤں محمد جاویدِ ،تعارف عباس ،شاہ زمان نے عوامی ایکشن کمیٹی اور انقلابی سوشلسٹ کے چیئرمین احسان علی ایڈوکیٹ کے ساتھ 22 فروری کو ہونے والی کانفرنس میں شمولیت کیلئے دعوت دی ۔احسان ایڈوکیٹ نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ قراقرم نیشنل مومنٹ و آل پارٹییز نیشنل الائنس کے زیر اہتمام کانفرنس کا انعقاد متنازعہ خطوں کو ایک جگہ پر بیٹھنے کا موقع فراہم کرے گی اور مستقبل میں عوام الناس کے اندر سیاسی شعور و قومی آزادی کے حصول کیلئے جدوجہد کو تیز کرنے کا ذریعہ ہوگی ۔گلگت بلتستان میں پہلی بار اس طرح کی انٹرنیشنل سطح کی کانفرنس کے انعقاد سے 68 سالوں سے معاشی،سیاسی ،تعلیمی حقوق اور شناخت سے نحروم لوگوں کا بین الاقوامی سطح پر جدوجہد کے ذریعے محرومی کا خاتمہ کیا جائے گا۔ چیئرمین قراقرم نیشنل مومنٹ محمد جاوید نے احسان علی ایڈوکیٹ کا کانفرنس کی حمایت و شمولیت کے اعلان پر شکریہ ادا کیا اور مل کر قومی جدوجہد کو تیز کرنے پر اتفاق کیا ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button