گلگت بلتستان

گھانچے، منشیات فروش سمیت تین افراد رنگے ہاتھوں گرفتار

pix 1

گانچھے (حبیب الرحمان) گانچھے پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش سمیت تین افراد گرفتار کر لیا۔ایس پی میر طفیل کی ہدایت پر سپیشل برانچ کی نشاندہی پر مجسٹریٹ محمد رضا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالراحیم کی سربراہی میں سٹی ایس ایچ او غلام مہدی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ سرموں گاؤں میں موسیٰ نامی شخص کے گھر پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیا ۔ ایس پی کی خصوصی ہدایت پر سپیشل برانچ کی ٹیم نے ناکے لگا کردو افراد کو اس وقت گرفتار کر لیا جب یہ دونوں افراد موسیٰ نامی منشیات فروش کے گھر سے منشیات خرید کر واپس آرہے تھے ۔ گرفتار ہونے والوں میں منشیات فروش موسیٰ علی عروف خانٹو باقی دو خریدار میں علی ولد سودے اور غلام عباس ولد شیر علی شامل ہے پولیس نے ان کے خلاف 1/2015بجرائم 3/4منشیات ایکٹ 2/2015بجرائم 3/4 کے تحت ایف آئی آر درج کر لیا ہے ۔ پولیس کا مزید کہنا ہے ان سے تفتش جاری ہے ۔ اور علاقے سے اخلاقی سماجی جرائم کے خاتمے کے لئے پولیس دن رات چوکس ہے اس سلسلے میں تینوں سب ڈویژنز کے علاقوں میں صبح شام مختلف اوقات میں بلاناغہ ناکے لگائے جاتے ہیں تا کہ ان سماج دوشمن عناصر کا قلع و قمع کیا جا سکے علاقے سے سماجی اور اخلاقی برائیوں کے خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا اس سلسلے میں علاقے کے تمام افراد سے تعاون کی درخواست کیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button