گلگت بلتستان کے تمام حلقوں سے ہمارے امیدوار انتخابات میں حصہ لیں گے، پاکستان عوامی تحریک کا اعلان
گانچھے ( محمد علی عالم +ذوہیر اسدی ) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کا گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں تمام حلقوں سے امیدوارلانے کا اعلان کردیا ۔اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کواڈینیٹرساجد بھٹی ، ناظم اعلیٰ سید فرحت اور مرکزی نائب صدر وقار احمد نے دورہ گانچھے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی کے لئے تیاری شروع کر دیا ہے نگران کابینہ اور الیکشن کمشنر پر ہمیں سخت تحفظات ہے اس کے لئے ہم قانونی راستہ اپنائیں گے امید ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا اگر نہ ملنے کی صورت میں بھی الیکشن میں حصہ لوں گا کسی صورت میدان خالی نہیں رکھیں گے ۔ الیکشن اتحاد کے لئے پاکستان تحریک انصاف،وحد ت المسلمین اور دیگر ایک دو جماعت سے بات چیت چل رہی ہے مگر دہشت گردوں کے ساتھ دینے والے سیاسی جماعتوں سے کسی صورت اتحاد نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام تحریک نے گلگت بلتستان سیاسی منشور تیار کیا ہے جس کے مطابق ہم جی بی کے عوام کوآئینی حقوق دلائیں گے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں موجود معدنیات کو غیر قانونی طور پر باہر جانے نہیں دیں گے ۔یہ یہاں کے عوام کا حق ہے یہاں کے عوام ہی ان کو نکالیں گے تو بے روز گاری کا خاتمہ ہو گا۔ ہم گلگت بلتستان میں یونیورسٹیاں بنائیں گے کیونکہ یہاں کے طلبہ اعلیٰ تعلیم شہروں میں جانا پڑتا ہے اس کے علاوہ بلتستان اور گلگت میں میڈیکل کالجز بنائیں گے ۔ کتنا افسوس کی بات ہے کہ گلگت بلتستان کے لوگ سب سے زیادہ محب وطن ہے اس کے باوجود قومی اسمبلی اور سینٹ میں نمائندگی سے محروم رکھا ہوا ہے ۔یہاں کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے ۔اور یہاں کے سیاحت پر فروغ دیا توعلاقے سے بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد الیکشن میں امیدواروں کے نام فائنل کرنے کے لئے آئے ہم تمام اضلاع میں دورہ کر یں گے ۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کی مہم چلانے کے لئے طاہرالقادری خود آئیں گے۔