فرائض میں غفلت برتنے پر گلگت جیل میں تعینات سات اہلکاروں کے خلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج
گلگت(عبدالرحمن بخاری سے ) ڈسٹرکٹ جیل گلگت میں تعینات 7اہلکاروں کے خلاف قیدیوں کے فرار میں غفلت برتنے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ کینٹ تھانہ میں درج کر لیا گیا ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سے ملزمان کے فرار ہونے کے واقعہ کے بعد جیل میں تعینات جیل وارڈن اکبر زمان، موسیٰ عالم، حوالدار طاہر، حوالدار سیف الدین، عزیز، سپاہی محمد افضل اور ایف سی عارف کے خلاف تھانہ کینٹ میں انسداد دہشتگردی ایکٹ 6/7اور تعزیرات پاکستان کے دفعات 353,225,224,223اور 109کے تحت مقدمہ نمبر 12/15درج کر کے ملزمان کو ہفتے کے روز عدالت انسداد دہشتگردی میں پیش کیا گیا جہاں سے ملزمان کو معزز عدالت نے 7مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ان سے واقعہ بارے چھان بین کریگی۔
یاد رہے کہ کل دہشتگردی کے بڑے مقدمات میں ملوث ہوںے کے الزام میں گرفتار دو قیدی گلگت جیل سے فرار ہوگئے تھے. جن کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے.