گلگت بلتستان

پیپلز پارٹی نے برجیس طاہر کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کو عوامی طاقت سے روکنے کا اعلان کر دیا

گلگت (عبدالرحمن بخاری سے ) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان نے برجیس طاھر کو گورنر مقرر کرنے کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دیتے ھوے اس کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے.

سموار کے روز پارٹی کے صوبائی دفتر میں منعقدہ اجلاس میں کہا گیا کہ غیر مقامی گورنر کی تعیناتی 18 ویں ترمیم کی خلاف ورزی ھے اس فیصلے کو قبول نہیں کیا جاسکتا ہے.

صوبائی صدر مہدی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گورنر برجیس طاھر کے متوقع دورہ گلگت کو عوامی طاقت سے روکا جاے گا اور وفاقی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف آل پارٹیزکانفرنس جلد بلائی جائیگی.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button