گلگت بلتستان

پیپلز پارٹی نے گورنر برجیس طاہر کے متوقع دورے کے موقعے پر احتجاج کا اعلان کر دیا

5

گلگت( فرمان کریم) پاکستان پیپلز پارٹی 5 مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کر یگی اور 6مارچ کو نگران گورنر گلگت بلتستان کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر بھر پور احتجاج کریگی۔

منگل کے روز سابق وزیراعلیٰ سید مہدی شاہ، سابق مشیر سیاحت وثقافت سعدیہ دانش، سابق مشیر جنگلات وجنگلی حیات و جنرل سکرٹیر ی پاکستان پیپلز پارٹی آفتاب حیدر ایڈووکیٹ اور دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے غیر مقامی گورنر کو ہمارے اوپر مسلط کیا ہے اور 6مارچ کو نگران گورنر کا دورہ گلگت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اور دورہ کے موقع پر بھر پور احتجاج کرینگے۔ مسلم لیگ (ن) نے غیر مقامی گورنر تعینات کر کے گلگت بلتستان کے پندرہ لاکھ عوام کی توہین کی ہے اگرمسلم لیگ(ن) گلگت بلتستان سے مخلص ہوتی تو گورنر کا آفس اسلام آباد میں منتقل نہیں کرتے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ 5مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی۔ جس میں گورنر کے متوقع دورہ کے حوالے سے فصیلے کئے جائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ آیندہ الیکشن میں گلگت بلتستان کے مختلف پارٹیوں سے رابطے میں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف، ایم ڈبلیو ایم، اسلامی تحریک اور ددیگر پارٹیوں سے اتحاد ہو سکتا ہے۔ یا الیکشن جیت کر ان پارٹیوں کے ساتھ مل کر حکومت کرینگے۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے سب مل کر آیندہ الیکشن میں پارٹی کو کامیاب کرنا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے عوام کو دھوکے میں رکھا ہے۔ غیر مقامی گورنر کے تعیناتی سے گلگت بلتستان کے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ تعیناتی کے موقع پر سابق گورنر پیر کرم علی شاہ کو لاعلم رکھا گیا ہے اور سابق گورنر کی توہین کی ہے۔ آیند الیکشن میں عوام مسلم لیگ (ن) کو مسترد کر کے عوامی حکومت کو دوبارہ جیتنے گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button