گلگت بلتستان

گورنر برجیس طاہر کا گلگت پہنچنے پر لیگی کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا، دیگر نے یوم سیاہ منایا

گلگت( فرمان کریم) گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہرکاگلگت پہنچے پر مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں کارکنوں نے شاندار استقبال کیا۔ گورنر ایئرپورٹ سے یادگار شہدا چنار باغ پہنچے اور یادگا شہدا پر پھولوں کے چادر چڑھائے۔ وہاں سے کارکنوں نے گورنر کو ریلی کی شکل میں گورنر ہاوس پہنچا گیا۔

جبکہ دوسری طرف گورنر کے دورہ گلگت کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی، ایم ڈبلیو ایم اور دیگر جماعتوں نے کل اعلان کردہ پلان کے مطابق یوم سیاہ منایا ۔ بے نظر چوک پر پیپلز پاری کے کارکنوں نے ٹائر جلا کر احتجاج کیا۔ ایم ڈبلیوایم نے گورنر سکرٹیریٹ جانے والےراستوں پر کالے پرچم لگا کر گورنر کے دورہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا۔

 یاد رہے کہ گورنر برجیس طاہر کی بطور گورنر تقرری کو گلگت بلتستان میں کوئی قابلِ زکر پزیرائی نہیں ملی ہے۔ حتی کہ مسلم لیگ نواز کے بعض رہنماوں نے بھی اس فیصلے پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیاہے۔

مقامی لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ خودمختاری کے نظریے کے تحت کسی بھی مقامی فرد کو گورنر بناناچاہیے تھا۔ جبکہ مسلم لیگ کا موقف ہے کہ غیر مقامی فرد کی تقرری پر کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے۔ مسلم لیگ نواز کے رہنماوں نے پیپلز پارٹی کے احتجاج کو ڈرامہ قرار دیتے ہوے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے سابق غیر مقامی وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کو گورنر بنایا تھا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button