گورنر برجیس طاہر زخمی رینجر جوانوں کی عیادت کرنے پہنچ گئے
گلگت ( پ ر) گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہرنے کہا ہے کہ ملک کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو قوم کبھی بھی فراموش نہیں کر یگی ۔ وطن عزیز کی حفاظت پر معمو ر سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کا کوئی نعم البدل نہیں اور ہم انکی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ گورنر گلگت بلتستان بدھ کے روز کمبائنڈ ملٹری ہسپتال گلگت میں گزشتہ دنوں بھاشہ کے مقام پر دہشت گردی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پنجاب رینجرزکے اہلکاروں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے زیر علاج رینجرز کے جوانوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کے ساتھ فی کس ایک ایک لاکھ روپے کا چیک بھی بطور امداد دیئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے مادر وطن کے دفاع پر مامور آفیسرز اور جوانوں کو شاندار الفاظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو قوم کھبی فراموش نہیں کریگی۔ پوری قوم آپنے محافظوں کیلئے دعا گو ہے ۔ہمارے محافظ ملک پاکستان کی سالمیت کے ضامن ہیں دوسری جانب سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر بیگ نے گورنر ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔ اس دوران سپیکر نے ہنزہ نگر کے جملہ مسائل قیام امن اور کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے گورنر سے گفتگو کی جس پربرجیس طاہر نے کہا کہ علاقے میں پائیدار قیام امن اور کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر گورنر نے سپیکر کی 5 سالہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اچھے طریقے سے اسمبلی چلانے کا سہرا سپیکر وزیر بیگ کو جاتا ہے۔ علاوہ ازیں وائس چانسلر KIU سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر جی بی نے کہا کہ گلگت بلتستان کونسل قراقرم انٹرنیشنل میں کھیلوں کے فروغ ،صحتمندانہ سرگرمیوں اور گراؤنڈ کی مرمت کیلئے اس سال 20 لاکھ روپے دے گی اور آئندہ سال 30 لاکھ روپے دئے جائنگے۔ گورنر نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی ہے کہ کے ائی یو میں لیب ٹاپ کی منصفانہ تقسیم کو میرٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے تاکہ حقدار طلباء کو انکا حق دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کیلئے یونیورسٹی کا اہم کردار ہونا چاہے ۔