گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ نگر میں یوم پاکستان کے موقعے پر سرکاری سطح پر تقریب کا انعقاد

ہنزہ نگر (اجلال حسین) پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح ہنزہ نگر میں یوم پاکستان نہایت جوش جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے گورنمٹ ڈگری کالج علی آباد میں پرچم کشائی کی رسم ادا کردی جبکہ ہنزہ نگر کے چاق چوبند پولیس کے دستے پرچم کو سلامی دی۔ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی سی ہنزہ نگر نے عوام ہنزہ نگر کویوم پاکستان کی اس پرمسرت مبارک باد پیش کیا ۔جبکہ دوسری جانب ہنزہ نگر کے سرکاری وغیر سرکاری سکولوں کے علاوہ جماعت خانوں میں بھی پرچم کشائی رسم ادا کیاسماعیلی ریجنل کونسل ہنزہ کے ہدایت کے مطابق الصبح عبادت خانو ں پر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگے گئے اور ساتھ ہی ساتھ پرچم کشائی کی رسم ادا کیا۔یوم پاکستان کے تقریبات میں ہنزہ نگر کے سرکاری سکولوں میں اس دن کے حوالے سے طلبہ نے روشنی ڈالی ہنزہ نگر کے سرکاری سکولوں کی مرکزی تقریب گورنمبٹ بوائز ماڈل سکول علی آباد میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈایکٹر محکمہ تعلیم ہنزہ نگر میر باز تھے ۔ اس موقع پر طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یوم پاکستان نہایت جوش وجذبے کے ساتھ منانا چاہیے چونکہ مملکت خدا داد پاکستان بڑی قربیاں دیکر اس ملک کو آزادی ملی ہے ۔ ہمیں ان لیڈرز کے مشعل رہ کو اپناتے ہوئے ان کے اصولوں پر چلانے کی ضرورت ہے اسلئے طلبہ تعلمی میدان میں زیا دہ سے زیادہ محنت کرے۔ یوم پاکستان کے تقریب سے خطاب میں ہیڈ ماسٹر اسداللہ نے اس تقریب میں ائے ہوئے شرکاء کا شکریہ ادا کیاطلبہ نے قومی ترانے کے علاوہ بچوں نے پارچ پاس اور یوم پاکستان کے حوالے سے طلبہ نے خطاب کیا۔ یوم پاکستان کے حوالے سے اسکندر آباد نگر، چھلت، غلمت ، ساس ویلی، نگر خاص، ہوپر نگر، ناصر آباد ، کریم آباد، گلمت ، سوست کے سرکاری سکولوں میں تقریبات منعقد ہوئیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button