گلگت بلتستان

بااثر ٹھیکیدار کے سامنے چیف سیکریٹری اور ڈپٹی کمشنر بے بس، سنٹرل ہنزہ گریٹر واٹر پراجیکٹ اور حسن آباد واٹر چینل پر کام نہ ہو سکا

ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) سنٹرل ہنزہ گریٹر واٹر منصوبہ اور حسن آباد واٹر چینل ایک ہی ٹھیکدار کے ہاتھوں التوی کا شکار عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور ڈی سی ہنزہ نگر کی جانب سے کئی بار تنبیہ کے باوجود بااثر ٹھکیدار ٹس سے مس نہیں ہو رہا ہے۔ اسپیکر گلگت بلتستان کے من پسند ٹھیکدارنے اسپیکر کی سفارش پر سنٹرل ہنزہ کے لئے رکھی گئی گریٹر واٹر منصوبہ اور حسن آبادواٹر چینل کی مرمت کا کام ایک ہی ٹھیکدار کوسونپا گیا مگر کئی سال گزرنے کے باوجود دنوں اہم منصوبے التو ا کا شکار ہے جس کی وجہ سے حیدر آباد ، علی آباد، ڈور کھن کے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ سال چیف سکرٹری گلگت بلتستان اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر کا بار بار چینل اور واٹر منصوبے پر زاتی دلچپی رکھنے کے باوجود ٹھکیدار کام چھوڑ کر علاقے سے فرار ہو گئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب گریٹر واٹر منصوبہ جو کہ 4کروڈ سے زائد کا ہے محکمہ تعمیرات عامہ کے ملی بھگت سے ہیڈ واک پر ناقص کام اور چینل پر ناقص میٹریل کی استعمال کی وجہ سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان ہونے کا خدشہ ہے،عوامی حلقوں کی جانب سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دو اہم اور میگا منصوبوں پر از خود نوٹس لیکر فوری تحقیقات کیا جائے تاکہ قومی خزانے کو نقصان اور عوام سنٹرل ہنزہ کو پانی کے لئے در پدر کے ٹھوکرے کھانے نہ پڑے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button