چترال

چترال کمیونٹی ڈیولپمنٹ کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں تعاون کی پیش کش

ccdn news 3

پشاور ( نادرخواجہ سے ) چترال کمیونٹی ڈیولپمنٹ (سی سی ڈی این ) نے آنے والے مجوزہ بلدیاتی انتخابات میں عوامی شعور اجاگر کرنے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے صوبائی حکومت کو مکمل تعاون کی پیش کردی ہے اور کہا ہے کہ تنظیم کے زیر نگرانی کام کرنے والے 30سے زائد دیہی کونسلز اپنی دفاتر سمیت محکمہ بلدیات کو مین پاور فراہم کرے گی ان خیالات کا اظہار چیرمین سی سی ڈی این ، محمد وزیر خانے چترال سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر تنظیم کے کنوینیر شیر آغا جنرل سیکرٹری عبدالغفار موجود تھے انہوں نے کہا چترال کمیونٹی ڈیولپمنٹ CCDN چترال میں موجود لوکل سپورٹ ارگنائیزیشن (LSOs) کا ضلعی سطح پر نمایندہ ادارہ ہے۔ CCDN کا و فد چیرمین سی سی ڈی این ، محمد وزیر خان کی قیادت میں اسلام آباد ، پشاور اور سوات میں مختلف سرکا ری اور غیر سرکا ری اداروں کے سربراہاں او ر محکمہ جا ت کے وزراء سے ملاقاتیں کیں جبکہ پشاور میں صحافیوں کے ساتھ ملاقات بھی اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ ملاقا ت میں چترال کے ترقی کے حوالے سے میڈیا کے کر دار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اور چترال کے مسائیل کو اجاگرکرنے کے لئے میڈیاکے استعمال کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ واضح رہے کہ CCDN کا یہ وفد شراکتی ترقی کو مضبوط بنانے کے حوالے سے حالیہ چند ہفتوں کے اندر مختلف صوبائی وزراء سے ملا قا تیں کی ہیں جن میں وزارت بلدیا ت اوردہیی ترقی ، وزارت زراعت ، وزارت حیوانات ، وزارت منصوبہ بندی و ترقی، وزات خوراک، وزارت ماحولیات شامل ہں۔ ان ملاقاتوں میں وفدکے ارکان نے چترال کے مختلف مسائل کو ان کے متعلقہ وزراء سے تفصیلی گفتگو کی ۔ ان ملاقاتوں میں اس بات پر زور دیاگیا کہ چترال کی ترقی کے حوالے سے علا قے میں موجود دیہی تنطیمات، مقامی معاون ادارون (LSOs) کو ترقیاتی کاموں میں شامل کر کے پائیدار شراکیتی ترقی کو فروع دیا جا سکتاہے۔ اس سلسلے میں چترال میں موجود ان اداروں کے خدمات کو بھی متعلقہ وزارتوں کو پیش کر دیاگیا۔ متعلقہ وزاء نے بھی شراکتی ترقی کے حوالے سے ان اداروں کے کا م کو سراہااور محکمہ جنگلات، ما ہی پروری ، محکمہ حیوانات اور بلدیات نے ان اداروں کو شامل کر کے کام کرنے پر راضی ہوگئے۔ اس سلسلے میں چند دنوں کے اندر ان اداروں کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہوگا۔ان ملاقا توں کے علاوہ مذکورہ وفد نے مختلف غیر سرکا ری اداروں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیے جن میں آغاخان فاونڈیشن، ایس آر ایس پی، PPAFِ ہاشو فاونڈیشن ، انٹرکارپو ریشن، شامل ہیں۔ ان اداروں سے بھی شراکتی کاموں کے حوالے سے متعلق تفصیلی گفتگو کیے گیے۔ اور LSOs کو ساتھ لیکر کام کرنے پر زور دیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ تنظیم نے چترال کے کونے کونے میں گاوں کی سطح پر تنظیمیں قائم کی ہیں اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ سینکڑوں خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں جو کہ تنظیم کی شب و روز محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button