وزیر اعظم کے دورے سے مایوسی کےعلاوہ کچھ بھی نہیں ملا، سعدیہ دانش
گلگت(چیف رپورٹر) سابق وزیر اطلاعات و پیپلز پارٹی کی صوبائی صدر سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کا دورہ گلگت سے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا۔مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت وزیراعظم کو بریفنگ دینے میں ناکام ہوئی اور عوامی نمائندگی کا حق ادا نہیں کرسکی۔میڈیا کو دیا گیے ایک اخباری بیان میں سعدیہ دانش نے مزید کہا کہ علاقائی لیڈر شپ کا مرکزی قیادت کے ساتھ تصوریں بنانا بڑی بات نہیں بلکہ عوام کی نمائندگی کرنا بڑی بات ہوئے وہ صلاحیتیں مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت میں نہیں ہے ۔وزیراعظم پاکستان کے دورہ گلگت بلتستان پر گلگت بلتستان کے مظلوم عوام کی بہت بڑی توقعات تھیں لیکن وزیراعظم پاکستان نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔وزیراعظم پاکستان کو بھی چائیے تھا کہ وہ سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دینے کیلئے اقدامات اٹھائے لیکن نواز شریف پیپلز پارٹی کے دور کے منصوبوں پر تختیاں چڑائی ۔کھرمنگ اور شگر کے اضلاع پیپلز پارٹی کے دور کی اقدامات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورہ گلگت سے واضح ہوا ہے کہ مسلم لیگ ن جمہوری پارٹی نہیں ۔گلگت کے صحافیوں کو دیوار سے لگایا گیااور گلگت بلتستان کے عوام کے مسائل اٹھانے والے صحافیوں کو کوریج سے دور رکھا ۔جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو آزاد صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔