"ہنزہ اور نگر اضلاع کا قیام خوش آئند ہے، دونوں اضلاع کے علماء اور عمائدین مل کر علاقے کی ترقی کے لیے کام کریں گے”
گلگت (پ ر) صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی زوار کلب نے ہنزہ اور نگر اضلاع کے اعلان کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہمیں آپس میں اتحاد و اتفاق اور بھائی چارگی کو فروغ دینے کی حرکت ہے ہنزہ اور نگر کے عوام، سیاسی و مذہبی اکابرین بہترین حکمت عملی کے ذریعے نہ صرف جغرافیائی لحاظ سے اس اہم علاقے کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کرسکتے ہیں بلکہ دونوں اضلاع کو پورے پاکستان کیلئے ماڈل کے طورپر بھی پیش کرسکتے ہیں وفد کے ہمراہ شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل کے دورے کے موقع پر صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت کرنل (ر) عبیدا للہ بیگ اور پبلک ریلیشنگ کمیٹی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے اور ہمیں اس موقع سے بھرپورفائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہنزہ اور نگر کے درمیان پہلے سے موجود تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کیلئے دونوں طرف کے عمائدین اور علماء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو فوری طور پر ان تمام غلط فہمیوں کا ازالہ کرے جو وقتاً فوقتاً نادیدہ قوتیں پیدا کرتی ہے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شیعہ امامی اسماعیلی ریجنل کونسل گلگت ریجن کے صدر کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہنا چاہئے اور سازشی عناصر کا مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم آپس میں رابطے مضبوط اور مربوط بنائیں اور علاقے کا پرامن ماحول خراب کرنے والے عناصر کا محاسبہ کریں انہوں نے کہا کہ ہنزہ اور نگر تاریخی طور پر الگ الگ ریاستیں رہی ہیں اور دونوں ریاستوں کے عوام اور ریاست کے سربراہوں نے جنگ آزادی گلگت بلتستان میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کا واضح ثبوت یادگار شہداء چنار باغ ہے انہوں نے کہا کہ یہ بھی ایک معمہ حقیقت ہے کہ گلگت بلتستان کا الحاق قائداعظم نے اس وقت تک قبول نہیں کیا جب تک ریاست ہنزہ اور ریاست نگر کے سربراہوں نے اپنی اپنی ریاستوں کے الحاق کیلئے قائد اعظم کو خطہ نہ لکھا انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سالمیت کے دفاع کیلئے آج بھی ہنزہ اور نگر کے عوام کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے زوار کلب علی کی قیادت میں وفد میں امیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ 5نگر رضوان علی ، معروف ماہر تعلیم ذاکر حسین اور محمد علی جبکہ اسماعیلی کونسل پبلک ریلیشنگ کمیٹی کے ممبران اے آئی جی (ر) سلطان اعظم، سابق ایم ایل اے سرفراز شاہ ، معروف سماجی کارکن ہدایت شاہ اور ایمان شاہ شامل تھے۔