معائدے کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، سیکریٹری فود اور ڈائریکٹر سول سپلائی کو فورا معطل کیا جائے، چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی کا مطالبہ
گلگت ( نمائندہ خصوصی ) عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین احسان علی ایڈوکیٹ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے لیٹر کو مسترد کرتے ہیں عوام کو 620کا آٹے کا تھیلہ دینا عوامی جذبات کو مجروح کرنا ہے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ سیکریٹری فوڈ، ڈائریکٹر سول سپلائی کو فوراً معطل کردیں وفاق نے عوام کے ساتھ جو معاہدہ کیا تھا آج پھر سے وفاقی حکومت اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اور انتظامیہ پر معاہدے کی خلاف ورزی کررہے ہیں 40کلو کے نام پر دینے والے آٹے میں بھی چوری کی جاتی ہے ہر تھیلے کے پیچھے پانچ کلو آٹا کم ہوتا ہے وزن کے حساب سے 35کلو سے زیادہ آٹے کی وزن نہیں ہے وفاق کی جانب سے جاری ہونے والے لیٹر میں واضح نوٹیفیکیشن نہیں ہے صرف ایک آرڈر ہے جس پر شکوک و شبہات ہیں صوبائی حکومت کے نمائندے اور وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر آٹے کی قیمتوں کے حوالے سے صاف بتادیں کہ نئے ریٹس کیا ہوں گے عوامی طاقت اب دوبارہ میدان میں آئی تو حکمرانوں کے آخری دن ہوں گے عوام کو بے وقوف بناکر 620روپے کے نوٹیفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں اور اس نوٹیفیکیشن کے ذریعے وزیر خوراک اورمحکمہ سول سپلائی کے کرپٹ آفیسران اپنی تجوری بھرنا چاہتے ہیں اگر اس مسئلے کو مذاق سے لیا گیا تو ہم بھی وعدہ خلاف کرنے پر مجبور ہوں گے منتخب عوامی نمائندوں کا احتساب کیا جائے سازشی عناصر عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف سازشیں کررہے ہیں مگر ان کو منہ کی کھانی پڑیگی گلگت بلتستان میں بین الاضلاعی اور بین المسلکی ہم آہنگی میں اضافہ ہوا ہے کچھ عناصر اس ماحول کو خراب کرنے کے درپے ہیں اگر وہ عناصرباز نہیں آئے رو ان کو منہ توڑ جواب دیا جائیگا ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کے 3نکات پر ابھی تک عمل درآمد ہوا ہے باقی نکات صوبائی و وفاقی حکومت فی الفور حل کرے ا حکومت سازشیں کرنے کے بجائے عوامی مسائل کو حل کرے گلگت بلتستان مسائلستان بنا ہوا ہے جبکہ نااہل وفاقی و نگراں حکومت سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ فی الفور باقی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کرے تاکہ گلگت بلتستان کے بیس لاکھ پسے ہوئے مظلوم عوام کو ریلیف مل سکے عوام اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں جولوگ عوامی مسائل کے بجائے اپنی جیبیں گرم کرنے پر لگے ہوئے ہیں ایسے عوامی نمائندوں کا احتساب اب عوام خود کریں گے حکومت جی بی سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے فی الفور بڑے پراجیکٹ پر اعلان کے مطابق کام شروع کرے تاکہ جی بی سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوسکے۔