گلگت بلتستان

مزدوروں کو حقوق صرف اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ سے مل سکتے ہیں، جے یوآئی

گلگت (پ ر) مزدور کو حقوق صرف اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ سے ہی مل سکتے ہیں۔اسلام کے معاشی نظام میں غربت کا خاتمہ اور محنت کشوں و مزدوں کے دکھ دور کو باٹنا بنیادی حیثیت رکھتا ہے جمعیت علمائے اسلام وقت کے ہر ظالم و جابر کیخلاف تلوار بے نیام اور ہر مظلوم و مزدور اور محنت کشوں کی آواز ہے ۔عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے والے حکمرانوں نے عوام کے حقوق کے بجائے اپنی ذاتی مفادات کے حصول کو اپنا مقصد حیات بنا لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکریٹری اطلاعات جمعیت علمائے اسلام گلگت و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر1 گلگت مولانا رحمت اللہ سراجی نے یکم مئی یوم مزدور ڈے کے حوالے سے مرکزی کمپین آفس سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلام کا نظام عدل ہی مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کا ضامن ہے۔ مزدوری کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے ان کا معاوضہ ادا کرنا یہ اسلام کا ہی سنہری اصول ہے۔سرمایہ دارانہ نظام سوشلزم،کمیونیزم،کپٹیلزم اور اشتراکی نظام نے ہمیشہ محنت کشوں اور مزدوروں کا اسحتصال کیا ہے۔آج تک دنیا کے سارے نظام تجربے سے ناکام ثابت ہوچکے ہیں۔یہی وجہ ہے غیر مسلم بھی آج اپنے یونیورسٹیوں میں اسلام کے معاشی نظام پر تحقیقات اور ریسرچ کر رہے ہیں مگر پاکستان جیسے اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے عدم نفاذ سے معاشرے میں محنت کشوں اور مزدوروں سمیت ستر فیصد عوام کا استحصال ہورہا ہے۔اسلام کے عادلانہ نظام کے عملی نفاذ سے تمام مسائل خود بخود حل ہونگے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ظالمانہ نظام سے غربت کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔جس سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔حکمرانوں کے لئے شگاگو نہیں بلکہ خطبہ حجت الوداع کامیابی کا چاٹ ہے۔اسلامی نظام کا عملی نفاذ ہی وقت کی ضرورت ہے۔جمعیت علمائے اسلام اسلامی نظام کے نفاذ اور مظلوم پسے ہوئے طبقے کے حقوق کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔مسائل کے گرداب میں پھنسی قوم کو صرف جمعیت ہی نکال سکتی ہے۔موجودہ لوٹ مار ،کرپشن،بد امنی اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے JUI ہی امیدوں کا کرن ہے۔عوام تمام تر دیرینہ مسائل کے حل کیلئے جمعیت علمائے اسلام کے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button