چترال

حافظ اجمل سعید نے پاکستان انسٹیٹوٹ اف ڈیولپمنٹ اکنامکس اسلام آباد سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر لی

اسلام آباد (جہانزیب) چترال کے علاقے دروش سے تعلق رکھنے والے اجمل سعید نے پاکستان کے معروف ادارہ پاکستان انسٹیٹوٹ اف ڈیولپمنٹ اکنامکس سے انوائیرمنٹل اکنامکس میں ایم فل کر لی ۔۔انہوں نے اپنے سپروائزر ڈاکٹر عثمان مصطفی کے زیر نگرانی "Observation on conservation & people attitude towards endangered species(snow Leopard in KP)with special reference to Chitral ” کے عنوان سے اپنے ریسرچ مکمل کر کے گزشتہ دنوں PIDEاسلام آباد میں اپنے مقالے کا کامیاب دفاع کیا اس موقع پر PIDE کے ڈاکٹر جنید عالم ممن ،ڈاکٹر انور حُسین کے علاوہ یونیورسٹی کے ریسرچ اکانومسٹ ،طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ااور بیرونی ممتحن اکنامکس ڈیپارٹمنٹ اریڈ اگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی کے چیرمین ڈاکٹر عبدلصبور نے طالب علم کو کامیاب قراد دے کر ایم فل کی ڈگری کا حق دار قرار دے دیا واضح ہو کہ موصوف گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اف مینجمنٹ سائنس چترال میں بطور لیکچرر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button