گلگت بلتستان

تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں، ویریفیکیشن نامنظور، دو دن تک مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو احتجاج کریں گے: پی ڈبلیو ڈی ایمپلائیز یونین

2 (1)

گلگت( فرمان کریم) پی ڈبلیو ڈی محکمہ ورکس کے عارضی ملازمین نے مستقلی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔ منگل کے روز چیئرمین ایمپلائز یونین گلگت بلتستان پی ڈبلیو ڈی محمد ابراہیم، غلام عباس صدر ضلع ہنزہ نگر، ممتاز ضلع غذر، شہزاد ضلع استور اور احمد شاہ ضلع گلگت نے مشترکہ گلگت پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ورکس ویریفکشن کے نام پر عارضی ملازمین کو ٹرخایا جارہا ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ ویر یفکشن ہو چکا ہے۔ چیف سیکرٹیری کے حکم پر پہلا ویر یفکیشن تمام ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز کے نگرانی میں ہوا دوسری دفعہ فنانس ڈویثرن اور تیسری ویر یفیکشن محکمہ ورکس کے ہیڈکوارٹر میں سیکرٹیری ورکس کی نگرانی میں ہوا تین دفعہ ویریفیکشن ہونے کے بعد کیس اسلام آباد ریگرلرازیشن کے لئے روانہ کی گئی تھی مگر تاحال مسقتلی کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔اُنہوں نے مذید کہا کہ اب ویریفیکشن کے لئے جو شرط رکھی ہے وہ گریڈ 17کے آفسیران کے لئے بھی نہیں ہوتی ہے۔ ایسی شرط ہمیں منظور ہیں ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ فنانس گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے ویر یفیکشن مکمل ہو کر آئی ہے لیکن محکمہ ورکس میں ہمیں مذید اندھیرے میں دھکیل رہا ہے۔ جس کے باعث ملازمین میں تشوش پائی جاتی ہے۔پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کئی دفعہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے پاس اپنے مسائل لے کر گئے لیکن وزیراعلیٰ نے ملاقات کا موقع نہیں دیا۔ گزشتہ 3ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی ہے۔ ملازمین کے گھروں میں افاقے کی نوبت پہنچ چکی ہے۔ ملازمین کے بچوں کو سکولوں سے فارغ کیا جارہا ہے۔ اب عید قریب آتی جارہی ہے۔ تاحال تنخواہ ادا نہیں کیا جانے سے ملازمین ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں۔ اُنہوں نے صوبائی حکومت کو 2دن کا مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر 10ستمبر سے پہلے ہمارے جائز مطالبات پورا نہیں کیا گیا تو 11ستمبر سے گلگت بلتستان میں پانی کی فراہمی کو بند کردیں گے۔ اور 6894ملازمین سٹرکوں پر نکل کر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ اور دفتروں میں عارضی ملازمین قلم چھوڑکرینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button