گلگت بلتستان
عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے میں ایل ایس اوز کا کردار قابلِ تعریف ہے، فرمان علی
گلگت ( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی اور وزیرایکسائز اینڈ ٹیکسشن فرمان علی نے کہا ہے کہ مقامی ایل ایس اوز گلگت بلتستان کی بہتری کے لئے منصوبوں کے لئے تجاویز دیں حکومت ان تجاویز پر عوام عوام کی مفاد کے لئے کردار ادا کرے گی اور گلگت بلتستان میں عوام کی معیار زندگی بہتر بنانے میں لوکل سپورٹ آرگنائزیشن قابل تعریف ہے۔ ایل ایس اوز کے نشاندھی پر مقامی اور پسماندہ سطح پر ترقی کا عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے آغا خان رول سپورٹ پروگرام کے تعاون سے منقعدہ گلگت بلتستان سطح پر ایل ایس اوز کے حوالے سے منقعدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ اس موقع پر ایل ایس اوز لے اسسٹنٹ ڈائریکٹر داکٹر اخترعلی نے گلگت بلتستان میں اے کے آر ایس پی کے تعاون سے ایل ایس اوز اور اس کے مجموعی کارکردگی اور ادارے کے بارے کے حوالے سے آگا ہ کیا۔ اُنہوں نے صوبائی وزیر فرمان علی کے ایل ایس اوز اور ان کے کارکردگی کو سراہا۔ بعدازاں اس موقع پر چترال سے تعلق رکھنے والے محمد وزیر خان، استور کے رانا فاروق ، سکردو کے حاجی فداعلی ، گوجال کے عبد الرشید اور ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی ایل ایس اوز کے خاتون ممبر گل بیگم نے بین الا ضلاعی ایل ایس اوز کے کردار پر روشنی ڈالی۔ اور مقامی سطح پر ایل ایس اوز کی طرف سے کی جانے والی کوششوں اوت ترجحات سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر فرمان علی نے کہا کہ مقامی سطح پر ایل ایس اوز کے ساتھ تعاون کرے گی۔ اور میگا منصوبوں کے سلسلے میں ایل ایس اوز کو اپنے ذمہ داری بٹھانے کے لئے حکومت کے ساتھ تجاویز اور مشاروت کرے تاکہ ایل ایس اوز کے تعاون سے صوبائی حکومت خطے کی تعمیر وترقی کو یقینی بنائے گی۔