چترال

چترال، وادی لاسپور کے گاوں رامان میں 500کلو واٹ مایکروہائڈروپاور پراجیکٹ کا افتتاح

hydro power

چترال (بشیر حسین آزاد) ڈسٹرکٹ ناظم چترال مغفرت شاہ نے کہا ہے کہ چترال میں امن ، بھائی چارہ ، معاشرتی ہم آہنگی کو ترقی دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی جوکہ ترقی کے عمل کے ذریعے بنیادی ضروریات میں سے ایک ہیں اور ہم یہ بات ثابت کرکے دیکھا دیں گے کہ اگلے چار سال چترال میں ترقی کا دور ثابت ہوگا کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت عوام کا ہے، عوام کے ذریعے بنی ہے اور عوام کے لئے ہی بنی ہے۔ آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے تحت وادی لاسپور میں رامان گاؤں میں 500کلو واٹ مایکروہائڈروپاور پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے آباو اجدادنے انتہائی مشکلات کے باوجود اس علاقے کو نہیں چھوڑا اوراپنی تہذیب وتمدن کے ساتھ یہاں مصائب ومشکلات کا مقابلہ کرتے رہے جبکہ ہمیں تمام ضروری وسائل دستیاب ہیں جن کو صرف بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔سوئس حکومت کی تعاون سے 107.6 ملین روپے کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچنے والی یہ بجلی گھر چووہ دیہات میں آٹھ ہزار سے ذیادہ آبادی کو بجلی کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ اس انتہائی سرد علاقے میں موسم سرما میں پکانے ، حرارت حاصل کرنے اور روشنی کے لئے لکڑی اور گوبر پر انحصار کرنا پڑتا تھا۔ پاکستان میں سوئس سفیر مارک جارج نے بجلی کا بٹن دباکر بلب روشن کرکے بجلی گھر کا باقاعدہ افتتاح کیا جبکہ آغا خان فاونڈیشن پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو افیسر اختر اقبال ، اے کے آر ایس پی کے جنرل منیجر عبدالمالک ، آر پی ایم سردار ایوب کے علاوہ ڈی۔ سی چترال امین الحق ا ور علاقے کے عمائدین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سو ئس سفیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیڑھ سو سال پہلے ان کا ملک بھی پسماندہ تھا مگر اجتماعی ترقی کے ذریعے اب ملک کو ترقی یافتہ ممالک کے صف میں کھڑا کردیا ہے۔ اس موقع پر اختر اقبال نے سوئس حکومت کا اے کے ایف کے ساتھ اشتراک میں کام کو مثالی قرار دیتے ہوئے اس ا مید کا اظہار کیاکہ یہ پارٹنرشپ جاری رہے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button