گلگت بلتستان

محکمہ تعمیرات کے ملازمین کو ریگولرکرنے کا عمل سست رفتاری کا شکار ہوگیا

PWD verification copy
شگر(عابد شگری)محکمہ تعمیرات عامہ کے ملازمین کی ریگولر کرنے کیلئے شناخت اور تصدیق عمل انتہائی سست روی کا شکار ہونے سے دوردراز سے آنے والے ملازمین کو مشکلات کا سامنا۔تفصیلات کیمطابق محکمہ تعمیرات عامہ کے فکس اور رننگ ملازمین کو ریگولر کرنے کے سلسلے میں ملازمین کی شناخت کیلئے ایس ڈی او کوارٹر شگر میں سپرٹینڈنگ انجینئر کریم کی سربراہی میں کمیٹی نے چھان بین کاسلسلہ جاری ہے۔کمیٹی میں گلگت سیکریٹریٹ سے ایک سکیشن آفیسر،اے جی پی آر،نادرا کے نمائندے شامل ہیں۔ پہلے دن پی ایچ ای کی ستر ملازمین کی چھان بین کا سلسلہ مکمل ہوا ہے جبکہ دوسرے دن محکمہ تعمیرات کے بی اینڈ آر کے ملازمین کی کاغذات کی چھان بین کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔اس دوران ملازمین کی شناختی کارڈ،فزیکل شناخت اور آرڈر کی چیکنگ کی جارہی ہے۔ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ وزیر تعمیرات گلگت بلتستان اور سیکریٹری ورکس کی جانب سے ملازمین کی شناختی کارڈ اور جوائننگ آرڈر کی چیکنگ کا حکم دیا گیا تھا لیکن کمیٹی کی جانب سے اس کو طویل دیا جارہا ہے۔کمیٹی کی جانب سے غیر ضروری طور پر سروس بک اور دوسرے کاغذات مانگنے اور چیکنگ کیا جارہا ہے۔جس کہ وجہ سے کام غیر ضروری طور پر طول پکڑتا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے ملزمین شدید کرب میں مبتلاء ہے۔ملازمین کا یہ بھی کہنا تھا کہ گذشتہ تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کے پاس شگر میں رہائش اور کھانے پینے کیلئے شدید مشکلات کا بھی سامنا ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی کے سربراہ ایس ای ورکس سے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ملازمین کی شناختی کارڈ کیساتھ جوائننگ آرڈر کیساتھ دیگر کاغذات کی مکمل اور باریک بینی سے چیکنگ کی جارہی ہے جو کہ ملازمین کی حق میں بہتر ہیں کیونکہ جن ملازمین کی شناختی کارڈ اور جوائننگ آرڈر اور سروس بک میں جو غلطیاں پایا جارہا ہے انکو ریگولر ہونے سے پہلے درست کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے چھان بین کا سلسلہ تاخیر ضرور ہورہا ہیں لیکن ہم چاہتے ہیں اس کے عمل کے بعد ملازمین کو مزید کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ملازمین کی کاغذات اور فزیکل چھان بین کا سلسلہ ایک دو دن میں مکمل ہوجائے گا اور انہیں اے جی پی آر سے پے ریلیز ہوجائے گا۔جس کے بعد ان ملازمین کو ہمیشہ کیلئے مشکلات سے چھٹکارا مل جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button