گلگت بلتستان
اشکومن سے تعلق رکھنے والے جنگِ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو حوالدار نگہبان شاہ قضائے الہی سے رحلت کر گئے
چٹورکھنڈ(کریم رانجھا) ؔ جنگ آزادی کے ہیروحوالدار (ریٹائرڈ) نگہبان شاہ 80سال کے عمر میں انتقال کر گئے،مرحوم نے 1948کے علاوہ 1965اور1971کی جنگوں میں مختلف محاذوں پر خدمات انجام دیں،مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں آبائی گاؤں دائین میں سپرد خاک کیا گیا۔گاؤں دائین کے مشہور شخصیت اور جنگ آزادی کے ہیرو حوالدار (ریٹائرڈ) نگہبا ن شاہ گزشتہ روز قضائے الٰہی سے رحلت کرگئے۔مرحوم نے تین جنگوں میں حصہ لیا ۔1948کی جنگ آزادی کے دوران مرحوم نے کارگل کے محاز پر گرانقدر خدمات انجام دیں۔مرحوم نگہبان شاہ نے 65کی پاک بھارت جنگ کے دوران بھی بہادری کے جوہر دکھائے،1967میں ریٹائرمنٹ کے بعد 71کی جنگ کے دوران ریزرو فورس میں شامل ہوکر وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی۔مرحوم سابق وائس چئیرمین ضلع کونسل غذر اکبر علی شاہ کے والد تھے ،مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ چار بیٹے اور چار بیٹیاں چھوڑی ہیں۔