چلاس (مجیب الرحمن) گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والے مسافروں پر بھاشا ہربن چیک پوسٹ پر کوہستان (کے پی کے )پولیس کا وحشیانہ تشدد.ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی مسافر گاڑیوں کو بھاشا چیک پوسٹ پر کے پی کے پولیس نے روک دیا. اور پسند ناپسند کی بنیاد پر گاڑیوں کو واگزار کروایا جاتا رہا. جس پر کراچی سے تعلق رکھنے والے سیاحوں جن میں خواتین بھی شامل تھیں، نے یکساں سلوک کے لئے آواز بلند کی. انصاف کے مطالبے پر قانون کا رکھوالا ایس ایچ او آگ بگولہ ہوا اور نفری کو جمع کر کے کراچی کے مسافروں پر ٹوٹ پڑے. اور بدترین تشدد کیا. دوران تشدد خواتین بھی زد میں آگئیں. مسافر شدید زخمی حالت میں واپس چلاس پہنچ گئے ہیں.