گلگت بلتستان

ضلع استور میں عاشورہ کے جلوس پانچ مقامات سے برآمد ہوے

استور (سبخان سہیل)استور میں یوم عاشور کے موقعے پر استور کے پانچ بڑے مقامات سے جلوس برآمد ہوئے۔ مرکزی امامیہ مسجد میں امام جمعہ ولجماعت سید عاشق حسین الحسینی نے مرکزی جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درس کربلا ہی شریعت کا دوسرا نام ہے۔ عزاروں نے اگرتعلیمات امام حسین پر عمل کرکے تقوی اختیار کرینگے تو مقصد حاصل ہوسکے گا۔ حضرت امام حسین اور ان کے جانثاروں نے اسلام کی بقاء اور سر بلندی کی خاطر اپنا سب کچھ کربلا کے میدان میں قربان کیاتھا ۔ ہمیں اپنے اندر اتحاد نظم ونسق کے ساتھ اسلام کی بقاء اور سلامتی کے لیے آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا ۔

انھوں نے مزید کہا کی پاکستان کو اس وقت اندورنی و بیرونی خطرات لاحق ہیں پاک فوج نے ملک کے اندرونی دشمنوں اور بیرونی دشمنوں سے جس جرات اور بہادری سے ملک پاکستان کی حفاظت کیا ہے میں آج کے دن ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔مرکزی امامیہ مسجد سے جلوس مختلف دستوں کی شکل میں عیدگاہ قلب علی چوک پہنچے اور نماز ظہرین ادا کیا۔ بعد میں عزادارن امام حسین کا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے پولو گرونڈ پہنچا جہاں پر اعزادران نے زنجیر زنی بھی کی۔

اس موقعے پر گلگت بلتستان اسمبلی کے صوبائی وزیر بلدیات فرمان علی خان، پارلیمانی سیکرٹری محکمہ سیاحت گلگت بلتستان برکت جمیل،اور امن کمیٹی استور کے ممبران جلوس کی نگرانی کررہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کئے تھے محکمہ پولیس کے بھاری نفری اور جلوس کے انٹری پوینٹ پر واک تھرو گیٹ بھی لگائے گئے تھے۔

جلوس صبح 8 بجے مرکزی امامیہ مسجد مین بازار استور سے بر آمد ہو اور شام5بجے پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں محکمہ پولس کے 253اہکاروں نے سیکورٹی کے فریض انجام دیئے جبکہ کس بھی ناخوشگور حالت سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی کی ایک کمپنی بھی تیار تھی تاہم پر امن اور سکون سے محرام الحرم کے جلوس اپنے رایتی انداز میں اختتام پذیر ہوا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button