گلگت بلتستان

بہت جلد گلگت بلتستان میں تھری جی، فور جی سہولیات فراہم کردی جائیں گی، وزیر اعلی

گلگت ( نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کمپلین سیل، محکمہ پاور کمپلین سیلز اور محکمہ ورکس کمپلین سیلز کے لئے خصوصی4ڈجٹ کے نمبر دئیے جائینگے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایس سی او میجر جنرل عامر عظیم باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں کہا کہ گلگت بلتستان کے80فیصد علاقوں میں موبائیل سروس کی سہولیات موجود ہے جبکہ باقی ماندہ20فیصد علاقے میں موبائیل سروس کی فراہمی یقینی بنانے کیلئےSCO ضروری اقدامات یقینی بنائے۔ استور، چکر کوٹ جگلوٹ، یوگو سکردو اور شاہراہ قراقرم پر تمام مقامات میں موبائیل سگنلز کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کےئے جائیں صوبائی حکومت بھر پور تعاون فراہم کریگی۔ پاک چین اکنامک کوریڈور کی اہمیت کے پیش نظر شاہراہ قراقرم کے تمام مقامات میں موبائیل سروس کی فراہمی کیلئے بوسٹرز کی تنصیب عمل میں لائی جاسکے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں فائبر آپٹک کے نظام میں بہتر ی لانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ تاکہ گلگت بلتستان کے عوام کو بہتر انٹرنیٹ کی سہولت کے فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں کی طرح3Gاور4G کے ٹیکنالوجی کی عوام کو فراہمی ممکن بنانے کیلئے وفاقی حکومت اقدامات کررہی ہے بہت جلد گلگت بلتستان کے عوام کو3Gاور4G کی سہولت فراہم کی جائیگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماراازلی دشمن بھارت سی پیک منصوبے کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے ہم نے ان تمام سازشوں کو نا کام بناناہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے یوتھ کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں گلگت بلتستان کے لئے3Gاور4G کی نیلامی کے فوراً بعد گلگت شہر کو وائی فائی فری بنایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ نے ڈی جی ایس سی او گلگت بلتستان کےSCO ملازمین کو بھی دیگر ملازمین کو مکمل مراعات فراہم کرنے کے حوالے سے بات کی تاکہ ان ملازمین کو درپیش مسائل حل کئیے جاسکیں اور کارکردگی میں بہتری آئیے۔ وزیراعلیٰ نےSCO کی جانب سے کمپوٹرائز نظام متعارف کرانے کے عمل کو سراہا اس نظام سےSCO کے صارفین کو بہتر سہولیات میسر آسکنگے۔ ملاقات کے آخر میں ڈائریکٹر جنرلSCO نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو ہیڈ کواٹر دورے کی دعوت دی جہاں پر گلگت بلتستان کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button