سیاست

ن لیگ کی سو دن کی ترجیحات میں لوگوں کے منہ سے نوالا، تن سے کپڑا اور سر سے چھت چھیننا شامل ہیں، سعدیہ دانش

گلگت(خبر نگار خصوصی)سابق صوبائی وزیر اطلاعات و صدر پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان سعدیہ دانش نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت کے ابتدائی سو دنوں کی ترجیحات میں عوام کے منہ سے نوالہ ،تن سے کپڑا اور سر سے چھت چھیننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ہمارے دور کی آڑھائی ارب کی ترقیاتی سکیموں پر کٹ لگا کر پورے خطے میں ترقیاتی عمل کو جمود کا شکار بنادیا گیا ہے گندم کے کوٹے سے 3لاکھ بوری کی کٹوتی کرکے بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ن لیگ کی حکومت ایک طرف مفاہمت کا ڈھنڈورہ پیٹ رہی ہے تو دوسری طرف مخالف سیاسی جماعتوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روزمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سعدیہ دانش نے کہا سیاسی مخالفین کو شدید انتقام کا نشانہ بنا یا جارہاہے اور انکوئریوں کے نام پر کہیں کہیں گھنٹوں تک خوار کروایا جارہاہے ۔ سابق صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ گلگت میں عارضی ملازمین کو کہیں مہینوں سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں ہم نے اپنے دور میں میرٹ کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ڈبل کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ خود کو گلگت بلتستان کے عوام کا نمائندہ جماعت قرار دیتی ہے مگر خطے سے متعلق تمام فیصلے اسلام آباد میں ہو رہے ہیں اور انہیں عوام پر تھوپے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا سند ھ میں بلدیاتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی سے ثابت ہوتا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹوکی سیاسی بصیرت اور عوام دوست پالیسیوں کی مرحون منت ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button