گلگت بلتستان

ڈپٹی کمشنر دیامر کا دورہ داریل، زلزلہ متاثرین میں ہلالِ احمر کی جانب سے امدادی اشیا تقسیم کی گئیں

چلاس (ایس ایچ غوری سے )ڈپٹی کمشنر دیامر عثمان احمد خان کا اسسٹنٹ کمشنر داریل عظیم اللہ اور تحصیلدار نثار احمد کے ہمراہ زلزلہ سے متاثرہ داریل کے مختلف علاقوں کا دورہ ۔زلزلہ سے متاثر ہونے والے مکانات کا جائزہ لیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دیامر نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکو مت متاثرین زلزلہ کے مسائل سے ہر گز غافل نہیں ہے ۔زلزلے سے ہو نے والے نقصانات کا ازالہ جلد سے جلد کیا جائے گا،مشکل کی اس گھڑی میں حکو مت متاثرین کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ زلزلہ قدرت کی طرف سے ایک آزمائش ہے ۔ہم نے صبر اور حو صلے کے ساتھ اس آزمائش کا مقابلہ کرنا ہے ۔وفاقی اور صوبائی حکو مت کی ہدایت کے مطابق متاثرین زلزلہ کے نقصانات کا ازالہ جلد کر دیا جائے گا ۔اس موقع پر پاکستان ریڈ کریسینٹ سوسائٹی کی جانب سے متاثرین زلزلہ میں ریلیف کا سامان تقسیم کیا گیا ۔جن میں خیمے ،کمبل اور کھانے پینے کی اشیاء شامل تھیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر داریل عظیم اللہ ،تحصیلدار نثار احمد اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر دیامر نے عمائدین داریل اور متاثرین سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ زلزلے سے ضلع دیامرکا سب ڈویژن داریل اور تانگیر زیادہ متاثر ہوا ۔متاثرین نے جس صبر و حوصلے کے ساتھ اس قدرتی آزمائش سے نبرد آزما ہو ئے وہ قابل تحسین ہے ۔اگلے دو سے تین روز کے اندر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں نقصانات کی حتمی فہرست مرتب کر یں گی جس کے بعد انہیں وفاقی حکو مت کی جانب سے اعلان کردہ امدادی پیکیج دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی نے بروقت متاثرین زلزلہ کیلئے ریلیف کی اشیاء تقسیم کیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button