گلگت بلتستان

میر غضنفر علیخان نے وزیر اعظم کی موجودگی میں گورنر گلگت بلتستان کا حلف اُٹھا لیا

گلگت(سٹاف رپورٹر) میر غضنفر علی خان نے پانچواں گورنر گلگت بلتستان کی حثیت سے حلف اٹھالیا۔چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان رانا شمیم نے گورنر سے اس کے عہدے کا حلف لیا۔گورنر گلگت بلتستان کی حلفبرداری کی تقریب میں وزیر عظم پاکستان نے خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعظم کے ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید ، وفاقی وزیر امور کشمیر و نوجوانان چوہدری برجیس طاہراور وزیر عظم کے معاون خصوصی ڈاکڑآصف کرمانی بھی تقریب میں شریک تھے۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن ،سپیکر ڈپٹی، سپیکر،وزراء،و دیکر ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان 31دسمبر 1945 کو پیدا ہوئے۔میر غضنفر علی خان ریاست ہنزہ کے آخری والی محمد جمال خان کے فرزند ہیں۔ میر محمد جمال خان کو حکومت پاکستان کی طرف سے میجر جنرل کا خطاب دیا تھا۔ انہوں نے 1947 کی جنگِ آزادی کے بعد ریاست ہنزہ کا الحاق پاکستان کے ساتھ کیا تھا۔

میر غضنفر علی خان اپنے حلقے سے دفعہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ممبرمنتخب ہو چکے ہیں، جبکہ ایک دفعہ انہیں سابق سپیکر وزیر بیگ اور ایک دفعہ نذیر صابر کے مقابلے میں شکست کا سامنا رہا۔ 2009 کے انتخابات میں انہوں نے اپنے بیٹے شہریار کو ٹکٹ دلوایا تھا، جنہیں وزیر بیگ کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرناپڑا۔

ماضی میں میر غضنفر مختلف ادوار میں ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو اور چیف ایگریکٹیو گلگت بلتستان کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button